قومی

ہماچل پردیش کابینہ میں توسیع، سات ایم ایل اے نے وزیر کے طور پر حلف لیا

شملہ ضلع کا رہا دبدبہ، دھنی رام شانڈل سب سے بزرگ اور وکرمادتیہ سنگھ سب سے کم عمر وزیر

شملہ،8 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

ہماچل پردیش میں سکھوندر سنگھ سکھو کی قیادت والی کانگریس حکومت کی کابینہ میں اتوار کو توسیع کی گئی۔ سات ایم ایل اے کو عہدے کا حلف دلایا گیا۔

گورنر راجندر وشوناتھ آرلےکر نے راج بھون میں ایک پروقار تقریب میں نئے وزرا  کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ کابینہ کی توسیع میں شملہ ضلع کا دبدبہ رہا۔ سب سے زیادہ تین وزیر شملہ ضلع سے بنائے گئے ہیں۔ سب سے زیادہ 15 سیٹوں والے کانگڑا ضلع کو ایک وزیر ملا ہے۔ سب سے پہلے سولن کے ایم ایل اے دھنی رام شانڈل کو حلف دلایا گیا۔

ان کے بعد جوالی کے ایم ایل اے چندر کمار، پھر شلائی کے ایم ایل اے ہرش وردھن چوہان، کنور کے ایم ایل اے جگت سنگھ نیگی، جبل کوٹکھائی ایم ایل اے روہت ٹھاکر، کسمپٹی ایم ایل اے انیرودھ سنگھ اور آخر میں شملہ دیہی ایم ایل اے وکرمادتیہ سنگھ کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا گیا۔ وکرمادتیہ سنگھ سابق وزیر اعلیٰ ویربھدر سنگھ اور ریاستی کانگریس صدر پرتیبھا سنگھ کے بیٹے ہیں۔ ہرش وردھن اور جگت سنگھ نے انگریزی میں اور باقی ہندی میں حلف لیا۔

کابینہ کی توسیع میں سینئرٹی اور تجربہ رکھنے والے نوجوان چہروں کو ترجیح دی گئی ہے۔ علاقائی اور ذات پات کے توازن کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔ سکھو کابینہ میں 82 سالہ دھنی رام شانڈیل سب سے بزرگ اور 33 سالہ وکرمادتیہ سنگھ سب سے کم عمر ہیں۔ دھنی رام شانڈیل اور چندر کمار کو چھوڑ کر دیگر پانچ ایم ایل اے پہلی بار وزیر بنے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago