Categories: قومی

پڑوسی ممالک میں اقلیتی طبقہ پر ہونے والے ظلم کے خلاف ہندو تنظیمیں برہم

اقلیتوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف بین الاقوامی سطح پر آواز بلند کی جائی۔بجرنگ دل

پاکستان،بنگلہ دیش اور افعانستان میں اقلیتی طبقہ پر زیادتی اور ان کے مذہبی مقامات میں توڑپھوڑ کے واقعات کو لیکر ہندوتنظیموں نے برہمی کااظہا رکرتے ہوئے بجرنگ دل کی قیادت میں صدر جمہوریہ ہند کو میمورنڈم بھیج کر مذکورہ ممالک میں اقلیتی سماج پر ہورہی ظلم و زیادتی کو روکنے کے لئے عالمی سطح پر آواز اٹھانے اور مذکورہ ممالک سے اقلیتی طبقہ کو تحفظ فراہم کرائے جانے کا مطالبہ کرنے کی مانگ کی۔بجرنگ دل کے صوبائی کنوینر وکاس تیاگی کی قیادت میں وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل کے کارکنان نے ایس ڈی ایم راکیش کمار کے توسط سے ایک میمورنڈم صدر جمہوریہ ہند کو ارسال کیا۔

میمورنڈم میں بنگلہ دیش،پاکستان اور افغانستان میں اقلیتی سماج کے مذہبی مقامات کو چن چن کا نشانہ بنائے جانے کاالزام عائد کیاگیا، میمورنڈم میں الزام عائد کیاگیاہے کہ جان بوجھ کر ان ممالک میں بسنے والے ہندوؤں کے ساتھ غیر انسانی رویہ اختیار کیا جارہا ہے اور انہیں ظلم و زیادتی کا شکار بنایاجارہاہے۔

میمورنڈم میں حکومت ہند سے مطالبہ کیاگیاہے اس ممالک میں اقلیتی طبقہ پر ہونی والی زیادتی کے خلاف بین الاقوامی سطح پر آواز اٹھائی جائے اور ان ممالک کی حکومتوں سے بات چیت کرکے فوری طور پر وہاں کے اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے امتیازی برتاؤ کو روکا جائے اور ان کے تحفظ کو یقینی بنایاجائے۔ اس دوران ہندو تنظیموں سے منسلک افراد اکشے دھیمان، ڈاکٹر امت چودھری،ہریش شرما،مونکت پنڈیر،ابھیناؤ کوشک،سشیل سینی،جتیندر کمار، ہمانشو تیاگی،شوم پردھان، انل کمار، منیش چودھری،سندیپ چوہان،امت کمار،امر رانا، منو پرتاپ،پنیت تائل،اویناش رمیش وغیرہ شامل رہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago