ہریانہ میں نئے تعمیر شدہ حسار ہوائی اڈے تک چندی گڑھ سے پہلی پرواز کو آج بھارت سرکار کی علاقائی کنیکٹی ویٹی اسکیم – اڑے دیش کا عام ناگرک (آر سی ایس- اڑان) کے تحت روانہ کیا گیا ۔ پرواز کو ہریانہ کے وزیر اعلیٰ جناب منوہر لال کھٹر نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔اس افتتاحی تقریب میں شہری ہوا بازی کی وزارت  اور ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) کے سینئر افسران نے شرکت کی۔اس پرواز سے اڑان اسکیم کے تحت 54ویں ہوائی اڈے نے کام کرنا شروع کردیا ہے۔ آج تک اڑان اسکیم کے تحت 307 روٹس اور 54 ہوائی اڈے جن میں پانچ ہیلی کاپٹروں اور 2 بحری اڈے بھی شامل ہیں، شروع کئے جاچکے ہیں۔

ہریانہ سرکار سے تعلق رکھنے والا حسار ہوائی اڈہ پبلک لائسنس والا ہوائی اڈہ ہے جو 18 سیٹوں والے طیاروں کے لیے مناسب ہے۔ حسار ہوائی اڈے کی ترقی کا کام شہری ہوا بازی کی وزارت نے کیا ہے، اس کا اڑان اسکیم کے ساتھ دوہرا مقصد ہے ’’ملک کے عام شہری کو ہوائی جہاز میں جانے کی سہولت فراہم کرنا  اور  فضائی سفر کو سستا اور ملک میں دور دور تک پہنچانے والا بنانا ہے‘‘۔ اس کے نتیجے میں بھارت سرکار نے عبوری شہری ہوا بازی کی کارروائیوں کے لیے 28.60 کروڑ روپئے منظور کئے تھے۔

حسار ہوائی اڈے کی ترقی اور اس کا درجہ بڑھانے کے لیے زمین اے اے آئی کے سپرد کی گئی۔ ہوائی اڈے کا درجہ بڑھانے میں بہت سی چیزیں شامل ہیں مثلاً نئی ٹرمنل بلڈنگ اور ہینگروں کی تعمیر، رن وے کو مستحکم بنانا، رات کو پرواز کی روشنی کا انتظام کرنے کا سامان، اے ٹی سی اور سکیورٹی کا سامان وغیرہ۔

ایئرپورٹ آپریٹروں کے ذریعے وائیبلیٹی گیپ فنڈنگ

ایئرلائن ایوی ایشن کنیکٹی س ڈیولپرس پرائیویٹ لمیٹڈویٹی اینڈ انفرا اسٹرکچر (ایئر ٹیکسی) حسار – چندی گڑھ – حسار روٹ کا ٹھیکہ اڑان 4 نیلامی کے تحت دیا گیا تھا۔ اڑان کے ان جہازوں کے ذریعے حسار سے چندی گڑھ کا راستہ 4 گھنٹے 50 منٹ کی بجائے 45 منٹ رہ جائے گا اور وہ بھی کفایتی کرایے پر، کیونکہ منتخب فضائی کمپنیوں کو مرکز، ریاستی حکومتوں اور ایئرپورٹ آپریٹروں کے ذریعے وائیبلیٹی گیپ فنڈنگ (وی جی ایف) کے ذریعے مالی ترغیبات دی جارہی ہیں تاکہ اس اسکیم کے تحت ایسے ہوائی اڈوں پر کارروائیوں کی حوصلہ افزائی کی جاسکےجہاں اب تک یہ کام نہیں ہوسکا ہے۔

چندی گڑھ کے لوگوں ک امنگیں پوری ہوجائیں گی

فضائی کنیکٹی ویٹی ہریانہ اور چندی گڑھ کے لوگوں ک امنگیں پوری ہوجائیں گیی۔ ان دو شہروں کے درمیان ذاتی اور پیشہ ورانہ کاموں سے بہت سے لوگ سفر کرتے ہیں۔ حسار، ہریانہ ریاست میں حسار ڈویژن کے حسار ضلع  کا انتظامیہ صدر دفتر ہے۔ اس شہر میں تیار کیے جانے والے لوہے کی بھارت میں سب سے بڑی مقدار میں  ملمع سازی کی جاتی ہے۔ اس راستے پر پروازیں شروع ہونے سے مقامی معیشت کو فروغ حاصل ہوگا اور علاقے کی فضائی کنیکٹی ویٹی بڑھے گی۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…