قومی

جموں وکشمیر میں معافی اسکیم سے بجلی صارفین کو کیسے مل رہی ہے بڑی راحت؟

جموں وکشمیر میں بجلی شعبہ کئی مسائل سے دو چار ہے جس میں ماہانہ بجلی بلوں کی سالہا سال عدم ادائیگی اخراجات اور آمدنی میں بہت فرق پیدا کر رہی ہے۔

بجلی کرایہ ادا نہ کئے جانے کی صورت میں بجلی کی یومیہ ضرورت کو پورا کرنا بھی بہت مشکل ہورہا ہے۔ بجلی کرائے کی عدم ادائیگی میں بڑے تجارتی گھرانے، ادارے ، فیکٹریاں او ر کاروباری یونٹس بھی شامل ہیں۔

آمدنی کے حوالے سے خسارے میں ہونے کے باوجود حکومت ِ جموں وکشمیر نے حالیہ دنوں گھریلوبجلی صارفین کے لئے ایمنسٹی یعنی معافی اسکیم کا اعلان کیا ہے

جس میںبجلی بلوں کی مقررہ مدت پر ادائیگی نہ کی وجہ سے لگے سود کو معاف کردیاگیاہے اور ساتھ ہی جرمانہ طور جو چارجز لئے جانے تھے ، وہ بھی معاف ہیں۔

اس فیصلے سے گھریلو صارفین کو بڑی راحت ملی ہے لیکن یہ صارفین کو یہ آخری موقع فراہم کیا گیاہے۔

 ایمنسٹی کہ31مارچ2022تک ایک سو فیصد سود/سرچارج ختم کرنے کے بعد جمع ہونے والے بقایا اصل رقم زیادہ سے زیادہ بارہ ماہانہ (12 )قسطوں میں ادا کی جائے گی۔

مقررہ بارہ (12 )ماہ کی مدت کے اندر کسی بھی قسط/اقساط کی ادائیگی میں ناکامی پر بقایا واجبات پر کمپاونڈ سود کی وصولی کے علاوہ بجلی ایکٹ ۲۰۱۰ کے تحت جرمانہ اور قانونی کارروائی کو دعوت دے گی۔جو صارفین ماہانہ بقایا اقساط کی ادائیگی کے ساتھ موجودہ بل کی ادائیگی میں ناکام رہتے ہیں وہ بجلی کی فراہمی منقطع کرنے کے علاوہ ایمنسٹی سکیم کے فوائد سے بھی محروم ہو جائیں گے۔

اسکیم کے موثر نفاذ کی نگرانی کے لیے  ایک خود مختار پروجیکٹ مینجمنٹ ایجنسی کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔تاجر برادری کی بھی مانگ ہے کہ اُن کو بھی بجلی کرائے کی ادائیگی میں اس طرح کی نرمی دی جانی چاہیے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago