Categories: قومی

اقلیتی امور کی مرکزی وزارت کے ذریعے رام پور اور لکھنؤ (یوپی) میں ’’ہنر ہاٹ‘‘ کا انعقاد کیا جائے گا

Ministry of Minority Affairs

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے آج اعلان کیا کہ اگلے ’’ہنر ہاٹ‘‘ کا انعقاد  رامپور (یوپی) کے نمائش گراؤنڈ میں 18 سے 27 دسمبر  اور لکھنؤ (یوپی) کے شلپ گرام میں 23 سے 31 جنوری 2021 کے دوران ’’ووکل فار لوکل‘‘ کے موضوع پر کیا جائے گا۔

مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی

آج نئی دہلی میں مولانا آزاد تعلیمی فاؤنڈیشن کے گورننگ اور جنرل باڈی کی میٹنگ کی صدارت کے بعد جناب نقوی نے کہا کہ سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں اور بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی کمپنیوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری اور کھادی و دیہی صنعتوں کے کمیشن کے چیئرمین جناب ونے کمار سکسینہ 18 دسمبر 2020 سے رام پور میں منعقد ہونے والے ’’ہنر ہاٹ‘‘ کا افتتاح کریں گے۔

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی

جناب نقوی نے کہا کہ اترپردیش، آسام، کیرالہ، مہاراشٹر، گجرات، مغربی بنگال، منی پور، تلنگانہ، کرناٹک، اوڈیشہ، مدھیہ پردیش، راجستھان، ہریانہ، پنجاب اورملک کی دیگر ریاستوں سمیت 27 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے کاریگر اور دستکار اپنی دیسی ہاتھ سے تیار نفیس مصنوعات نمائش اور فروخت کے لئے ان ہنر ہاٹوں میں لے کر آئیں گے۔

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ

نقوی نے کہا کہ کورونا اور سینیٹائزیشن، ماسک، صفائی ستھرائی سے متعلق.  سبھی ضروری رہنما ہدایات پر رام پور اور لکھنؤ میں منعقد ہونے والے ’’ہنر ہاٹوں‘‘ میں عمل درآمد کیا جائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ جہاں ایک طرف ماہر کاریگروں کے ذریعے.  تیار کردہ دیسی مصنوعات لکھنؤ اور رامپور کے ہنر ہاٹ میں توجہ کا اہم مرکز ہوں گی. وہیں دوسری طرف ہنر ہاٹ میں ملک کے کونے کونے سے تعلق رکھنے والے.  روایتی پکوانوں کا بھی لوگ لطف اٹھاسکیں گے۔

آنے والے دنوں میں جے پور، چنڈی گڑھ، اندور

وزیر موصوف نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ 5 لاکھ سے زیادہ بھارتی کاریگروں. دست کاروں، فن طباخی کے ماہرین اور دیگر متعلقہ لوگوں کو گزشتہ 6 برسوں کے دوران روزگار. اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے والے ’’ہنر ہاٹ‘‘ لوگوں کے درمیان مقبول ہوئے ہیں۔ ملک کے دور دراز علاقوں کے ماہر کاریگروں اور دست کاروں کو بازار کی سہولت . اور مواقع دستیاب کرانے والا ’’ہنر ہاٹ‘‘ ہاتھ سے تیار نایاب و نفیس. دیسی مصنوعات کا ایک معتبر برانڈ بن گیا ہے۔

Ministry of Minority Affairs

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago