Categories: قومی

مقامی سطح پر کووڈ کے مسائل کی نشاندہی کراس کو حل کرنے کی کوشش ہو: وزیر اعظم مودی

مقامی سطح پر کووڈ کے مسائل کی نشاندہی کراس کو حل کرنے کی کوشش ہو: وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کووڈ کی سنگین صورت حال سے نمٹنے کے لیےحکومت متحد ہوکر تیزی سے کام کررہی ہے۔ انہوں نے وزرا سے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کے لوگوں سے رابطے میں رہنے ، ان کی مدد کرنے اور ان سے رائے لینے کے لیے کہا۔ انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا کہ مقامی سطح پر فوری طور پر مدعوں کی نشاندہی کی جائے اور ان کو حل کیا جائے۔

وزیر اعظم کی زیرصدارت جمعہ کے روز وزرا کی کونسل نے کووڈ کی وبا کی دوسری لہر پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے میٹنگ کی۔اسےصدی میں ایک بار آنے والا بحران مانتے ہوئے ٹیم انڈیا بن کر کام کرنے کی اہمیت پر زوردیا۔ کونسل نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے ساتھ عوام کی جانب سے گزشتہ 14 ماہ میں کی جانے والی تمام کوششوں کا بھی جائزہ لیا۔

میٹنگ میں ، مرکزی حکومت کی طرف سے ریاستوں کے ساتھ ہم آہنگی بنانے ، اسپتال کے بستروں ، پی ایس اے آکسیجن کی سہولیات ، آکسیجن کی تیاری ، ذخیرہ کرنے اور ٹرانسپورٹ سے متعلق امور کو حل کرنے اور ضروری ادویات کی دستیابی سے متعلق معاملات سے نمٹنےکی کوششوں کے بارے میں بتایا گیا۔ ضروری سامان کی فراہمی اور دستیابی میں اضافے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں معلومات دی گئی۔

یہ بھی بتایا گیا کہ کمزور آبادی کوامدادی اقدامات کے طور پر غذائی اجناس اور جن دھن اکاؤنٹ ہولڈرس کو مالی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ویکسین کے بارے میں بتایا گیا کہ اب تک 15کروڑ ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ دو ویکسین بڑے پیمانے پر تیار کی جارہی ہیں اور دیگر ویکسین مختلف مراحل میں منظوری اورپروگرام میں شمولیت کے لیے تیار ہیں۔

وزرا نے کووڈ میں مناسب طرز عمل کی اہمیت پر زور دیا اورساتھ ہی عوامی شراکت داری کو بھی ضروری قرار دیا۔ سبنے مانا کہ ملک وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہو گا۔

وزرا کے علاوہ ، اجلاس میں وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ، کابینہ سکریٹری ، نیتی آیوگ میں شعبہ صحت سے رکن ڈاکٹر وی کے پال جنہوں نے کووڈ کے بارے میں ایک پریزنٹیشن بھی پیش کیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago