Categories: قومی
انکم ٹیکس محکمے نے جھارکھنڈ میں کئی مقامات پرچھاپہ ماری کی
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">نئی دہلی29؍جولائی: محکمہ انکم ٹیکس نے 28جولائی ، 201کو جھارکھنڈ میں تعمیرات اور ریئل اسٹیٹ کاکاروبارکرنے والے ایک اہم گروپ کے خلاف تلاشی مہم چلائی۔ یہ  تلاشی 28جولائی ، 2021کو رانچی اورکولکاتہ میں شروع ہوئی ۔ مہم کے تحت گروپ کے 20سے زائد احاطوں میں چھاپے ماری کی گئی ۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">چھاپے ماری میں پایاگیا کہ گروپ کے کھاتوں میں بدانتظامی اورگڑبڑی تھی ۔ جس کے پیش نظرگروپ کے ذریعہ محکمہ انکم ٹیکس کو دیئے گئے آڈٹ سرٹیفیکٹ اوربیانوں کی صداقت کی جانچ کی جارہی ہے ۔ تلاشی مہم کے دوران ملی تفصیلات کے مطابق یہ دیکھا گیا کہ یہ گروپ عمارتوں کی تعمیری کام اورریئل اسٹیٹ کا کاروبارکرتے ہوئے رقم کی بہت اعلیٰ سطح پرلین دین کررہاہے اور خریداری کئے جانے والے زمین ومکانات وآمدنی سے متعلق بیشتررقم نقدمیں حاصل کررہاہے ۔ جس کا حساب لگایاجانا بہت مشکل ہے ۔ اس طرح سے جمع کی گئی نقد  رقومات کاایک بڑاحصہ فرضی شیئرز کی خریداری اور فرضی کمپنیوں سے غیرمحفوظ طریقے سے لون کے ضمن میں کاروبارمیں لایاجارہاہے ۔ جانچ میں پتہ چلاکہ کم از کم 8فرضی کمپنیاں اس میں شامل تھیں ۔ محض کاغذات پرموجود ان فرضی کمپنیوں کے ڈائرکٹرز کے طورپر رشتہ داروں اوربہت کم وسائل اورمالیت رکھنے والے لوگوں کو اس میں شامل کیاگیاتھا ۔ ان ڈائرکٹرز نے یہ تسلیم کیاہے کہ وہ محض دکھائے کے(فرضی) ڈائرکٹرتھے اوریہ گروپ جہاں بھی انھیں دستخط کرنے کے لئے کہتا، وہ وہاں دستخط کردیاکرتے تھے ۔ 25کروڑروپے کے غیرمحفوظ قرض اورفرضی شیئرز اورپونجی کے لین دین کا پتہ چلاہے ، اس گروپ میں پیسہ لگانے والی فرضی کمپنیوں کا وجود کولکاتہ میں کہیں نہیں ہے ۔ فرضی کمپنیوں کے شیئرز، پونجی اورغیرمحفوظ قرض حاصل کرنے والی اہم کمپنیوں کے ملازمین کو ڈائرکٹربنائے جانے کے تعلق سے انھیں مجرم گرداناگیاہے اوراس تعلق سے ملے دستاویزات کو ضبط کرلیاگیاہے ۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">گروپ نے رانچی کے باہری علاقے میں 1458ایکڑزمین کا بہت بڑا حصہ خریداتھا اوروہاں رہائشی اپارٹمنٹ کی تعمیر اورخریدوفروخت کرکے ریئل اسٹیٹ کا کاروبارکھڑاکیاتھا۔ جانچ میں یہ بھی پایاگیاہے ، زمین کے اسٹامپ کی فیس اس کی اصلی قیمت کے دسویں حصے سے بھی کم پر رجسٹری کرایاگیاہے ۔ دلالوں کو کروڑوں کی نقدرقم دی گئی ہے ۔ زمین کی خریداری کے تعلق سے بھی کروڑوں روپے بے دریغ خرچ کئے گئے ہیں۔ زمین کی خریداری کرنے والوں کی بھی تلاشی لی گئی ہے اورانھوں نے بھی تسلیم کیاہے کہ رجسٹرڈ دستاویزمیں شامل 25فیصد سے زیادہ کی آراضی جنگل کی زمین ہے ، جو ان کے اختیارمیں نہیں ہے اورجس کے لئے انھیں کوئی معاوضہ بھی نہیں ملاہے ۔ تلاشی کے دوران پائے گئے ثبوتوں میں یہ واضح ہواہے کہ گروپ نے فرضی طریقے سے 300ایکڑسے زائد جنگل کی زمینوں کو اپنے نام رجسٹری کرالی ہے ۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">گروپ کے احاطوں میں 50لاکھ روپے غیرقانونی نقد رقم ضبط کی گئی اور3لاکر برآمد کئے گئے اورانھیں تفتیش کے لئے سیزکردیاگیاہے ۔ ابتدائی ثبوتوں سے 50کروڑروپے سے زائد کی ٹیکس چوری کوپتہ چلاہے ۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">تلاشی کے بعد جانچ کے دائرے کو وسیع کردیاگیاہے اوریہ بھی اندازہ لگایاجارہاہے کہ ٹیکس چوری کے اعدادوشمارمیں مزید اضافہ ہوسکتاہے ۔
آئی این بیورو
Recent Posts
رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
9 months ago
کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
9 months ago
یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
9 months ago
بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
9 months ago
زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
9 months ago
لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…
9 months ago