Categories: قومی

ہندوستان۔اسرائیل نے دو طرفہ اسٹریٹجک اوردفاعی تعاون کو مضبوط بنانے پراتفاق کیا

دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کے درمیان عالمی اور علاقائی منظر نامے سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال

ہندوستان کے ایک روزہ دورے پرآئے  اسرائیل کے وزیر دفاع بنجامن گانٹز نے جمعرات کے روز نئی دہلی میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ساتھ گرمجوشی سے ملاقات کی۔ اس کے بعد دونوں وزرائے دفاع کے درمیان دو طرفہ میٹنگ ہوئی جس میں دفاعی تعاون، عالمی اور علاقائی منظر نامے سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ اسٹریٹجک اور دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایک جامع معاہدہ ہوا ہے۔

دو طرفہ ملاقات کے بعد راج ناتھ سنگھ نے ٹویٹ کیا کہ ہم اسرائیل کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ دونوں ممالک نے 'وژن اسٹیٹمنٹ' اپنایا ہے، جو مستقبل میں دفاعی تعاون کی راہ ہموار کرے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ اسٹریٹجک اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر وسیع اتفاق رائے ہے۔ اسرائیل کے وزیر دفاع بنجامن گانٹز نے جمعرات کو وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی موجودگی میں نیشنل وار میموریل(قومی جنگی یادگار)پر پھول چڑھا کر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ یہاں انہیں ٹرائی سروس گارڈ آف آنر دیا گیا۔

اسرائیل کے وزیر دفاع گانٹزکی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات ہونا ہے۔ اسرائیلی وزیر گانٹز کے ساتھ چیف آف اسٹاف مائن اسرائیلی، بین الاقوامی دفاعی تعاون کے ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل یائر کلوسو، بیورو آف پالیسی اینڈ پی او ایل۔ایم آئی ایل کے ڈائریکٹرڈاکٹر شالوم اور ملٹری سکریٹری بی جی یاکی ڈولف ہندوستان کے دورے پر ہیں۔ اس دورے کے دوران دونوں فریق اسرائیل اور ہندوستان کے درمیان سفارتی اور دفاعی تعلقات کے 30 سال مکمل ہونے کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔

اسرائیل کے وزیر دفاع کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب دونوں ممالک سفارتی تعلقات کے قیام کے 30 سال مکمل کر رہے ہیں۔گذشتہ سال ہندوستان کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے اکتوبر میں، اس وقت کے ہندوستانی آرمی چیف جنرل ایم ایم نروانے نے نومبر میں اور فضائیہ کے سربراہ آر کے ایس بھدوریا نے اگست میں اسرائیل کا دورہ کیاتھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی 2017 میں اسرائیل کا دورہ کیاتھاجس میں تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری میں اپ گریڈ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد اسرائیل کے اس وقت کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے 2018 میں ہندوستان کا دورہ کیاتھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago