قومی

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہندوستان اور کینیا ایک ساتھ ہیں:اوم برلا

نیروبی،17 جنوری (انڈیا نیریٹو)

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے پیر کو امن اور ترقی کے لیے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششوں پر زور دیا اور کہا کہ ہندوستان اور کینیا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک ساتھ ہیں۔

برلا کی قیادت میں ہندوستانی پارلیمانی وفد کینیا اور تنزانیہ کے دورے پر ہے۔ برلا نے یہ باتیں کینیا کے نائب صدر ریگاتھی گچاگوا سے ملاقات کے دوران کہیں۔

ہندوستان اور کینیا کے درمیان تاریخی طور پر قریبی تعلقات ہیں:اوم برلا

اوم برلا نے کہا کہ ہندوستان اور کینیا کے درمیان تاریخی طور پر قریبی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک نے استعمار کے خلاف جد و جہد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور کینیا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مشترکہ نقطہ نظر رکھتے ہیں۔ انہوں نے امن اور ترقی کے لیے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششوں پر زور دیا۔

اقوام متحدہ میں ہندوستان اور کینیا کے تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے اسپیکر برلا نے عالمی فورم پر دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون پر زور دیا۔ہندوستان کی جی- 20 چیئرمین شپ کا حوالہ دیتے ہوئے، اوم برلا نے ہندوستان کی کی جی- 20 مدت کی ترجیحات پر زور دیا اور یقین دلایا کہ ہندوستان جی-20 کے فریم ورک میں عالمی جنوبی مسائل کو شامل کرنے کی کوشش کرے گا۔

آب و ہوا کی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں پر زور دیتے ہوئے، اوم برلا نے کہا کہ ہندوستان نے پہلے ہی بین الاقوامی شمسی اتحاد کی شروعات کی ہے اور قابل تجدید ذرائع سے توانائی کے استعمال کی سمت کام کر رہا ہے۔ دونوں معززین نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کو وسعت دینے اور عوام سے عوام کے روابط بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دورے کے پہلے دن، اسپیکر برلا نے اپنے کینیا کے میزبان موسیٰ ماسیکا ویتانگولا ای جی ایچ اسپیکر، کینیا نیشنل اسمبلی کے ساتھ بھی میٹنگ کی۔ اوم برلا نے دونوں ممالک کے درمیان ترقی پذیر تعلقات میں ایک مرکزی نقطہ کے طور پر پارلیمنٹ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہندوستان-کینیا پارلیمانی دوستی گروپ دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ کے درمیان قریبی بات چیت کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago