Categories: قومی

ہندوستان-آسٹریلیا جامع اقتصادی تعاون کا معاہدہ دونوں ممالک کے لیے اہم: وزیراعظم مودی

نئی دہلی، 21 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ ہندوستان-آسٹریلیا جامع اقتصادی تعاون معاہدہ (سی ای سی اے) دونوں ممالک کے لیے اہم ثابت ہوگا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن کے ساتھ اپنے ورچوئل سمٹ کے افتتاحی کلمات میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ سی ای سی اے کا جلد اختتام ہمارے اقتصادی تعلقات، اقتصادی بحالی اور اقتصادی سلامتی کے لیے اہم ہوگا۔

دونوں ملکوں کے تعلقات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اپنے بیان میں مودی نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں ہمارے تعلقات میں قابل ذکر پیش رفت ہوئی ہے۔ کواڈ میں بھی دونوں ممالک کے درمیان اچھا تعاون جاری ہے۔ ہمارا تعاون ایک آزاد، کھلے اور جامع ہند-بحرالکاہل کے لیے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تجارت اور سرمایہ کاری، دفاع اور سلامتی، تعلیم اور اختراع، سائنس اور ٹیکنالوجی سمیت تمام شعبوں میں ہمارا بہت قریبی تعاون ہے۔ بہت سے دوسرے شعبوں میں، جیسے کہ اہم معدنیات، پانی کا انتظام، قابل تجدید توانائی، کووڈ-19 تحقیق، دونوں ممالک تیزی سے مل کر کام کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے بنگلورو میں کریٹیکل اور ایمرجنگ ٹیکنالوجی پالیسی کے لیے سنٹر آف ایکسیلنس کے قیام کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔ قدیم ہندوستانی نوادرات کی واپسی کے اقدام کے لیے وزیر اعظم موریسن کا بھی خصوصی شکریہ۔

اپنے ابتدائی کلمات میں آسٹریلوی وزیر اعظم موریسن نے کہا کہ آج ہماری ملاقات یورپ میں جنگ کے انتہائی تباہ کن پس منظر میں ہو رہی ہے۔ ایسی صورت حال ہمارے اپنے علاقے میں کبھی نہیں ہونی چاہیے۔

موریسن نے وزیر اعظم مودی کو حالیہ اسمبلی انتخابات میں جیت پر مبارکباد دی۔ یہ بھی بتایا کہ یوکرین پر روس کے غیر قانونی حملے اور ہمارے اپنے خطے میں اس کے سنگین نتائج پر غور کرنے کے لیے کواڈ لیڈروں  کی میٹنگ ہوگی۔   فی الحال ہندوستان-آسٹریلیا دو طرفہ سربراہی اجلاس جاری ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق یہ ہندوستان-آسٹریلیا کے وزیر اعظم کی دوسری ورچوئل سمٹ ہے۔ پچھلاسربراہی اجلاس 4 جون 2020 کو ہوا تھا۔وزیر اعظم مودی اور وزیر اعظم موریسن نے ستمبر 2021 میں کووڈ-19 کی وبا کے بعد پہلی بار واشنگٹن ڈی سی میں کواڈ لیڈرس سمٹ کے موقع پر ملاقات کی تھی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago