Categories: قومی

ہند۔ بنگلہ دیش میتری ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہری ہے:خارجہ سکریٹری

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
<strong>ہند۔ بنگلہ دیش  تعلقات میں اہم  تبدیلیاں رونما ہوئیں:  خارجہ سکریٹری</strong></p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بنگلہ دیش کے  خارجہ سکریٹری مسعود بن مومن نے آج کہا کہ بنگلہ دیش بھارت میتری (دوستی) ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہری ہے۔انہوں نے کہا، "ہمارے کثیر جہتی تعاون میں مستقل بنیادوں پر بہت سے نئے اقدامات شامل کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران بنگلہ دیش-ہندوستان کے تعلقات میں نئی بلندیوں تک پہنچنے والی تبدیلیوں کو دیکھا گیا ہے۔خارجہ سیکرٹری نے یہ باتیں فارن سروس اکیڈمی میں "لوگو اور بیک ڈراپ ڈیزائن کمپیٹیشن" کی انعامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔بنگلہ دیش میں ہندوستانی ہائی کمشنر وکرم کمار ڈوریسوامی نے بھی ' میتری دیوس (یوم دوستی) کے مشترکہ جشن کے زیر اہتمام منعقدہ لوگو اور بیک ڈراپ ڈیزائن مقابلے کے فاتحین کے ساتھ خوشی کے لمحات منانے کے لیے تقریب سے خطاب کیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ہائی کمشنر نے نشاندہی کی کہ بنگلہ دیش بھارت دوستی منفرد ہے اور میتری دیوس کے جشن نے پوری دنیا میں دوستی کو کامیابی سے پیش کیا ہے۔ہائی کمشنر دوریسوامی نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک مستقبل قریب میں وی وی آئی پی دورہ سمیت اعلیٰ سطح کے دورے جاری رکھیں گے۔سیکریٹری خارجہ مسعود مومن نے دنیا کے مشہور فنکار ونسنٹ وان گوگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، "قریبی دوست حقیقی معنوں میں زندگی کا خزانہ ہوتے ہیں۔ بعض اوقات وہ ہمیں اپنے آپ سے بہتر جانتے ہیں۔ نرم ایمانداری کے ساتھ، وہ ہماری رہنمائی اور مدد کرنے، ہماری ہنسی بانٹنے ، ہمارے آنسو بانٹنے  کے لیے موجود ہوتے ہیں۔۔ ان کی موجودگی ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ہم واقعی کبھی تنہا نہیں ہوتے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago