Categories: قومی

ہندوستان دل سے متعلقہ بیماریوں کو کم کرنے کے لیے پرعزم

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نئی دہلی، 29 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
آج دل کا عالمی دن ہے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ نے ہندوستان میں دل کے امراض کو کم کرنے پر زور دیا۔ بدھ کے روز، ٹویٹ کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ دل کے عالمی دن پر، سب کو متحد ہونا چاہیے اور دل سے متعلقہ بیماریوں سے آگاہ ہونا چاہیے اور دوسروں کو بھی آگاہ کرنا چاہیے۔ سبھی اپنے دل کی صحت کا خیال رکھیں اور خوش رہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 قابل ذکر ہے کہ دنیا میں ہر سال دل سے متعلقہ بیماریوں کی وجہ سے 3 ملین سے زائد لوگ مر جاتے ہیں۔ یہ تعداد دن بہ دن بڑھ رہی ہے۔ ڈاکٹر کے مطابق ہر شخص کو اپنے جسم کو صحت مند رکھنے کے لیے صبح کم از کم 30 منٹ کی ورزش کرنی چاہیے۔وہیں، تیل اور چربی پر مشتمل کھانے سے دور رہنا چاہیے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دنیا میں دل کے امراض کے مریضوں کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر عالمی ادارہ صحت نے دل کا عالمی دن منانے کی تجویز دی تھی۔ سال 2000 میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے پہلی بار ورلڈ ہارٹ ڈے منانے کا اعلان کیا۔ جس کے بعد یہ ہر سال ستمبر کے آخری اتوار کو منایا جاتا تھا۔ لیکن سال 2014 سے، دل کا عالمی دن 29 ستمبر کو منایا جانے لگا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago