Categories: قومی

بھارت نے دلائی لامہ اور جی 20 کے انعقاد کی جگہ پر چین کے اعتراضات کو کیا خارج

وزارت خارجہ نے تبت کے مذہبی رہنما دلائی لامہ کو ان کی سالگرہ پر وزیر اعظم کی مبارکباد دینے پر چین کے اعتراضات کو مسترد کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، جی 20 سے متعلقہ تقریب کے مقام کے طور پر جموں و کشمیر کے انتخاب پر چین اور پاکستان کے اعتراضات کو نظر انداز کر دیا   ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ دلائی لامہ ہندوستان کے مہمان خصوصی ہیں اور ملک میں ان کے لاکھوں مداح ہیں۔ وزیراعظم کی مبارکباد کو اسی تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔ ترجمان نے کہا کہ دلائی لامہ کے ہندوستان اور دیگر ممالک میں پیروکاروں کی ایک بڑی تعداد ہے اور وہ ان کی سالگرہ مناتے ہیں۔ دلائی لامہ ہندوستان میں مذہبی اور روحانی سرگرمیوں میں سرگرم رہتے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے   انہیں گزشتہ سال  بھی ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی تھی۔قابل ذکر ہے کہ چین کی وزارت خارجہ نے پی ایم مودی کی مبارکباد کے سلسلے میں کہا تھا کہ ہندوستان کو سمجھنا چاہئے کہ دلائی لامہ علیحدگی پسند سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب وزارت خارجہ نے جی 20 باڈی کی ہندوستان کی صدارت کے دوران تقریب کے انعقاد کے طور پر  جموں و کشمیر کے  انتخاب کے حوالے سے چین اور پاکستان کے اعتراضات کو نظر انداز کر دیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے کہا کہ اس وقت مقامات کے بارے میں قیاس کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اس سال دسمبر سے جی 20 کی صدارت سنبھالے گا۔ اگلے سال سربراہی اجلاس کے علاوہ، ہماری صدارت کے دوران ملک بھر میں مختلف سطحوں پرG20 کے متعدد پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago