نئی دہلی، 11 جنوری (انڈیا نیرٹیو)
وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کہا کہ 2014 سے ہندوستان نے اصلاح، تبدیلی اور کارکردگی کا راستہ اپنایا ہے۔ ان کی حکومت نے گزشتہ آٹھ سالوں میں اپنی کوششوں کے ذریعے سرمایہ کاروں کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی ہیں اور نجی شعبے کے لیے اسٹریٹجک شعبے کھول دیے ہیں۔ بین الاقوامی تنظیمیں ہندوستانی معیشت پر اعتماد ظاہر کر رہی ہیں اور ملک سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش مرکز بن گیا ہے۔
وزیر اعظم مودی نے آج ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے مدھیہ پردیش کے اندور میں گلوبل انویسٹرس سمٹ سے خطاب کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے تمام سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر میں مدھیہ پردیش کے کردار کو اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا، “عقیدہ اور روحانیت سے لے کر سیاحت تک، زراعت سے لے کر تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی تک، مدھیہ پردیش ایک شاندار منزل ہے۔” انہوں نے ترقی یافتہ ہندوستان کے وڑن میں مدھیہ پردیش کے کردار کی تعریف کی۔
عالمی تنظیموں کے اعتماد کی مثال دیتے ہوئے مودی نے کہا کہ آئی ایم ایف ہندوستان کو عالمی معیشت میں ایک روشن مقام کے طور پر دیکھتا ہے۔ عالمی بنک کا کہنا ہے کہ ہندوستان کئی دوسرے ممالک کے مقابلے میں عالمی سطح پر آنے والی پریشانیوں سے نمٹنے کے لیے بہتر پوزیشن میں ہے۔
او ای سی ڈی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان اس سال جی20 گروپ میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں میں شامل ہوگا۔ مودی نے کہا کہ مورگن اسٹینلے کے مطابق ہندوستان اگلے 4-5 سالوں میں دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کے لیے تیار ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…