قومی

جی20 صدارت کے تحت بھوپال میں انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول منعقد ہوگا:ڈاکٹر جتیندر سنگھ

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  کہا، انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول (آئی آئی آیس ایف)2022 جنوری 2023 میں بھوپال میں منعقد کیا جائے گا اور اتفاق سے، یہ ان بڑے پروگراموں میں سے ایک ہے جو ہندوستان نے جی20 کی صدارت سنبھالنے کے  تعلق سے  منعقد کیا جائے گا۔

نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں حکومت کے تحت گزشتہ 8 سالوں میں سائنسی کامیابیاں  عام آدمی کے لیے “زندگی کی آسانی” لانے کے لیے  لیبارٹری سے زمین تک پہنچی ہیں۔

 ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ہندوستانی دستخط کے ساتھ نئے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ ایگریٹیک اسٹارٹ اپس اور اسٹارٹ اپس پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ نئے آئیڈیاز اور اختراعات کے ساتھ نان سائنس اسٹارٹ اپ بھی خوش آئند ہیں۔آئی آئی ایس ایف کے موضوع پر بات کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، یہ ہندوستان اور بیرون ملک کے طلبا، اختراع کاروں، کاریگروں، کسانوں، سائنسدانوں اور ٹیکنوکریٹس کے ساتھ ہندوستان کی سائنسی اور تکنیکی ترقی کی کامیابیوں کو منانے کا تہوار ہے۔

 انہوں نے کہا، یہ ملک اور بیرون ملک لوگوں اور سائنسی برادری کو ایک ساتھ آنے، مل کر کام کرنے اور ہندوستان اور انسانیت کی بھلائی کے لیے سائنس کرنے کی خوشی کا تجربہ کرنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago