قومی

پسماندہ علاقوں میں آج ہندوستان بنیادی ڈھانچے کو فروغ دے رہا ہے: وزیر اعظم

رائے پور/ نئی دہلی، 07 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

 وزیر اعظم نریندرمودی نے جمعہ کی صبح رائے پور میں ایک عوامی پروگرام میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ اس دوران وزیر اعظم نے انفراسٹرکچر کو ترقی سے جوڑتے  ہوئے کہا کہ گزشتہ 9 سالوں میں ان کی حکومتکے ذریعہ کئے گئے ترقیاتی کاموں سے پسماندہ علاقوں کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان میں  دہائیوں تک بنیادی ڈھانچہ کمزور رہا جس کی وجہ سے ترقی میں تاخیر ہوئی۔ آج ہندوستان ان علاقوں میں زیادہ بنیادی ڈھانچہ کو فروغ دے  رہا ہے جو ترقی کے میدان میں پسماندہ رہ گئے۔

جدید بنیادی ڈھانچے کو سماجی انصاف سے جوڑتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج حکومت ہند ان لوگوں کو جدید سہولیات فراہم کر رہی ہے جو صدیوں سے ناانصافی اورعدم سہولیات  کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچہ سے لوگوں کو زندگی میں آسانی، کاروبار کرنے میں آسانی، روزگار کے مواقع اور تیز تر ترقی فراہم ہوتی  ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آج چھتیس گڑھ  اکنامک کاریڈور سے جڑ رہا ہے۔ رائے پور- دھنباد اقتصادی راہداری اور رائے پور- وشاکھاپٹنم اقتصادی راہداری اس پورے خطے کی تقدیر بدلنے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقتصادی راہداری خواہش مند اضلاع سے ہوکر گزر رہی ہے۔ یہ اضلاع کبھی پسماندہ سمجھے جاتے تھے اور یہاں تشدد اور انارکی کا راج تھا۔ آج ان اضلاع میں  حکومت ہند کی قیادت  میںترقی کی نئی داستان لکھی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج چھتیس گڑھ کو 7000 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا تحفہ دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پچھلے 9 سالوں میں چھتیس گڑھ کے 20 فیصد سے زیادہ گاوں میں موبائل کنیکٹیوٹی نہیں تھی اور اب یہ گھٹ کر صرف 6 فیصد رہ گئی ہے۔ ان میں سے زیادہ تر قبائل اور گاوں نکسل تشدد سے متاثر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج غریبوں، دلتوں، پسماندہ اور قبائلیوں کی بستیوں کو سڑکوں اور ریل لائنوں سے جوڑا جا رہا ہے۔ دور دراز علاقوں میں رہنے والے مریضوں، ماؤں بہنوں کو آج اسپتال پہنچنے میں سہولت مل رہی ہے۔

اس سے پہلے، بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو فروغ دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے تقریباً 6400 کروڑ روپے کے پانچ قومی شاہراہ پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر اعظم نے 6 لین والے گرین فیلڈ رائے پور-وشاکھاپٹنم کوریڈور کے چھتیس گڑھ سیکشن کے لیے تین قومی شاہراہ پروجیکٹوں کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔

وزیر اعظم نے 750 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی 103 کلومیٹر رائے پور-کھریار روڈ ریل لائن کو دوگنا کرنے کو بھی قوم کے نام وقف کیا۔ وزیر اعظم نے 130 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے کوربا میں سالانہ 60000 میٹرک ٹن کی صلاحیت کے ساتھ انڈین آئل کارپوریشن کے بوتلنگ پلانٹ کو بھی قوم کے نام وقف کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ریاست چھتیس گڑھ کو مائنز اینڈ منرلز (ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیشن) ایکٹ میں ترمیم سے بہت فائدہ ہوا ہے۔ اس کے نتیجے میں معدنی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

اپنی حکومت کا پچھلی حکومت سے موازنہ کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ 2010-2014 کی مدت کے دوران، چھتیس گڑھ کو رائلٹی کی ادائیگی کے طور پر 1300 کروڑ روپے کی رقم ملی۔ جبکہ 2015-16 سے 2020-21 کے دوران یہ رقم ایم ایم ڈی آر ایکٹ کے تحت 2800 کروڑ روپے تھی۔

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی 7 سے 8 جولائی کے درمیان چار ریاستوں کے دورے پر ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago