Categories: قومی

بھارت دنیا کی بڑی معیشتوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے: رپورٹ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ایک صنعتی ادارے نے کہا کہ  کووڈ۔ 19 وبائی امراض اور روس۔یوکرین تنازعہ کی وجہ سے طلب اور رسد کے ضمنی عوامل میں بڑے پیمانے پر رکاوٹوں کے باوجود ہندوستان نے دنیا کی ٹاپ 10 معیشتوں میں میکرو اکنامک کارکردگی میں سب سے زیادہ مسلسل بہتری دکھائی ہے۔   پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، سرفہرست 10 ممالک کی بین الاقوامی اقتصادی لچک  کی درجہ بندی میں، ہندوستان نے گزشتہ چار سالوں میں اپنی پوزیشن میں مسلسل بہتری لائی ہے۔ </p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (پی ایچ ڈی سی سی آئی) کے صدر پردیپ ملتانی نے کہا کہ ہندوستان، اپنے موثر متحرک پالیسی ماحول کے ذریعے، ٹاپ 10 معیشتوں میں واحد معیشت ہے جس نے پچھلے چار سالوں کے دوران اپنی میکرو اکنامک کارکردگی میں مسلسل بہتری دکھائی ہے۔  2019، 2020، 2021 اور 2022 میں سے ہر ایک کے لیے 5 لیڈ میکرو اکنامک انڈیکیٹرز پر مبنی انٹرنیشنل اکنامک ریزیلینس  کا درجہ تجزیہ بتاتا ہے کہ ہندوستان کی میکرو اکنامک برداشت میں پچھلے چار سالوں کے مقابلے میں مسلسل بہتری آئی ہے۔  صنعت کی باڈی پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا کہنا ہے کہ دنیا کی سرکردہ معیشتوں، اور ہندوستان کے سال 2022 کے لیے  انٹرنیشنل اکنامک ریزیلینس  کے دوسرے نمبر پر آنے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جرمنی اور کینیڈا دونوں نے بین الاقوامی اقتصادی لچک میں پہلا درجہ حاصل کیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دنیا کی دس سرکردہ معیشتوں میں، جرمنی کا بین الاقوامی اقتصادی لچک  رینک 2019 سے پہلے کے کووِڈ سال کے ساتھ ساتھ 2022 کے بعد کے کووِڈ سال میں پہلے نمبر پر برقرار ہے۔ جن ممالک نے 2019 کے مقابلے میں 2022 میں اپنیانٹرنیشنل اکنامک ریزیلینس    پوزیشن میں مجموعی طور پر بہتری دکھائی ہے ان میں کینیڈا رینک 2019 میں دوسری پوزیشن سے 2022 میں پہلی پوزیشن پر آگیا ہندوستان  رینک 2022 میں دوسری پوزیشن پر بہتر ہوا جس کی  2019 میں 6 ویں پوزیشن   تھی۔ اٹلی کی رینکنگ 2019 میں پانچویں پوزیشن سے 2022 میں چوتھی پوزیشن پر آگئی۔ جاپان کی رینکنگ 2019 میں 8ویں پوزیشن سے 2022 میں پانچویں پوزیشن پر آگئی۔امریکہ کی  رینکنگ 2022 میں 7ویں پوزیشن سے بہتر ہو کر 6ویں پوزیشن پر آگئی۔   دوسری طرف، جن ممالک نے گرتی ہوئی لچک کا مظاہرہ کیا ہے ان میں چین شامل ہے   جس کا 2019 میں رینک دوسرے نمبر پر تھا اور 2022 میں یہ تیسری پوزیشن پر چلا گیا تھا ۔ برطانیہ رینکنگ 2019 میں رینک تیسرے نمبر پر تھا اور 2022 میں 5ویں پوزیشن پر آ گیا تھا ، فرانس  کی رینکنگ 2019 میں  4 ویں تھی اور 2022 میں یہ 6 ویں پوزیشن پر چلا گیا اسی طرح برازیل  جس کی  رینکنگ 2019 میں  9 ویں  تھیں جو 2022 میں کھسک کر 7 ویں پوزیشن پر آگیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 ہندوستان کی بین الاقوامی اقتصادی لچک کی درجہ بندی میں مسلسل بہتری پر روشنی ڈالتے ہوئے، ملتانی نے کہا، بھارت کی زیادہ اور مضبوط سپلائی سائیڈ مداخلتوں نے اس کے عوامل کی نقل و حرکت کو بہتر بنانے میں مدد کی۔  پی ایچ ڈی سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ آگے بڑھتے ہوئے، اس کے بنیادی اصولوں کی فطری مضبوطی کو نکالتے ہوئے اور ایک عملی اور حوصلہ افزا پالیسی مکس کی مدد سے، ہندوستانی معیشت دنیا کی دیگر سرکردہ معیشتوں کے مقابلے میں تیز ترین شرح سے ترقی کرتی رہے گی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago