قومی

ہندوستان کوزمبابوےکاقابل اعتمادشراکت دارہونے پر فخر ہے:لوک سبھا اسپیکر

۔زمبابوے کے پارلیمانی وفد نے لوک سبھا اسپیکر سے ملاقات کی

نئی دہلی،9 دسمبر (انڈیا نیریٹو)

زمبابوے کی قومی اسمبلی کے اسپیکر ایڈوکیٹ جیکب موڈینڈا کی قیادت میں وہاں کے ایک پارلیمانی وفد نے جمعرات کوپارلیمنٹ ہاوس میں لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا سے ملاقات کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے برلا نے کہا کہ ہندوستان اور زمبابوے کے درمیان تاریخی طور پر قریبی اور دوستانہ دوطرفہ تعلقات رہے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان باقاعدگی سے اعلیٰ سطحی دورے ہوتے رہے ہیں اور زمبابوے کے ساتھ ہندوستان کے اقتصادی تعلقات آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو زمبابوے کا قابل اعتماد شراکت دار ہونے پر فخر ہے۔ یہ مضبوط بنیاد ہمارے دوطرفہ تعلقات کی بنیاد ہے جو سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ ثقافتی، قونصلر اور ترقیاتی تعاون جیسے شعبوں تک پھیلی ہے۔

لوک سبھا اسپیکر نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان باہمی طور پر مثبت اور تعاون پر مبنی تعلقات رہے ہیں اور امید ظاہر کی کہ دونوں پارلیمانوں کے درمیان مستقبل میں مزید قریبی تعلقات ہوں گے۔ دونوں جمہوری ممالک کے درمیان کثیر جہتی تعاون پر بات کرتے ہوئے، برلا نے کہا کہ ان کو جوڑنا اور ترقی یافتہ اور گہرا کرنا چاہیے اور مستقبل میں بھی ہماری دونوں پارلیمانوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ بات چیت اور مکالمے کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔

ہندوستان زمبابوے کے لئے طبی سیاحت میں بھی ایک اہم شراکت دار ہے

دونوں ممالک کے باہمی تعلقات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، برلا نے کہا کہ انسانی وسائل کی ترقی کے میدان میں، ہندوستان زمبابوے کو ہر سال 200 سے زیادہ آئی ٹی ای سی سلاٹ پیش کرتا ہے اور آئی ٹی ای سی اور آئی سی سی آر اسکالرشپ زمبابوے کے لوگوں میں مقبول ہیں۔ زمبابوے سے طلبہ کی ایک بڑی تعداد تعلیم کے حصول کے لیے ہندوستان آتی ہے۔

ہندوستان زمبابوے کے لئے طبی سیاحت میں بھی ایک اہم شراکت دار ہے۔ انہوں نے میڈیکل ٹورازم سمیت نئے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر زور دیا۔ برلا نے دونوں ممالک کے درمیان عوامی رابطے میں اضافہ کرنے کے لئے تعاون کے نئے شعبوں جیسے سیاحت، زمبابوے میں بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا انعقاد، یوگا کے بین الاقوامی دن کا انعقاد میں کام کرنے کے لئے زور دیا۔

ہندوستان کی شاندار پارلیمانی روایت پر مزید بات کرتے ہوئے، برلا نے کہا کہ ہندوستان ایک مضبوط، متحرک اور دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے جو اس کی 1.3ارب آبادی کی نمائندگی کرتی ہے اور اپنی امیدوں اور خواہشات کا اظہار کرتی ہے۔ ہندوستان کی پارلیمنٹ میں ایک مضبوط کمیٹی کا نظام کام کرتا ہے، جو حکومت ہند کے مختلف محکموں کے بجٹ اور دیگر اہم پالیسیوں اور منصوبوں کی جانچ کرنے میں پارلیمنٹ کی مدد کرتا ہے۔ ہماری پارلیمانی کمیٹیاں منی پارلیمنٹ کے طور پر کام کرتی ہیں۔

اس سے پہلے دن میں، برلا نے لوک سبھا میں زمبابوے کے پارلیمانی وفد کا استقبال کیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago