Categories: قومی

بھارت نے بحرین کی بحریہ کے ساتھ سمندری شراکت داری کی مشق شروع کی

بحرین پہنچنے پر بھارتی جہاز کا گارڈ آف آنر کے ساتھ استقبال کیا گیا

بحرین کے ولی عہد کے ساتھ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

خلیج فارس میں تعینات بھارتی بحری جہاز آئی این ایس کوچی نے بدھ کے روزسے بحرین کی بحریہ کے ساتھ سمندری شراکت داری کی مشق شروع کی۔ اس سے قبل بھارتی بحریہ اور بحرین کی بحری ٹیموں کے مابین ایک رابطہ کاری اور آپریشن پلاننگ کانفرنس بھی منعقد ہوئی۔ بحرین پہنچنے پر بھارتی بحری جہاز اور بھارتی بحریہ کا بحری اڈے پر رسمی گارڈ آف آنر دے کر  استقبال کیا گیا۔

ہندوستانی بحری جہاز آئی این ایس کوچی فلیگ آفیسر ریئر ایڈمرل اجے کوچر کے ساتھ کمانڈنگ ویسٹرن فلیٹ کا جھنڈا لہراتے ہوئے خلیج فارس تعیناتی کے حصے کے طور پر رہا ہے منامہ  بحرین میں تعینات ہے۔ فلیگ آفیسر نے 16 اگست کو رائل بحرین نیول فورس کے چیف آف دی نیول اسٹاف ریئر ایڈمرل محمد یوسف الاصم سے ملاقات کی۔ بحرین کے نیول بیس پر گارڈ آف آنر کے ساتھ ان کا استقبال کیا گیا۔ ریئر ایڈمرل اجے کوچرنے بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے القدیبیہ محل میں ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس سے قبل انڈین نیوی اور قطر امیری نیول فورس کے مابین مشق زائر البحر کا دوسرا ایڈیشن 09 سے 14 اگست تک خلیج فارس میں منعقد ہوا۔ مشق کے  موجودہ ایڈیشن میں تین روزہ بندرگاہ مرحلہ کے بعد دوروزہ سمندری مرحلہ بھی شامل تھا۔ سمندری مرحلے میں سطحی کارروائی، بحری قزاقی انسدادکی مشقیں، فضائی دفاع، سمندری نگرانی، بورڈنگ آپریشن اور ایس اے آر مشقیں شامل تھیں۔ مشق کے سمندری مرحلے میں بھارتی بحریہ کے اسٹیلتھ فریگیٹ آئی این ایس  تریکند اور  قطر امیری نیول فورس کی جانب سے بارزان اور دمساہ کلاس کی کیو ای این ایف میزائل کشتیاں، ایم آر ٹی پی 34 کلاس کا فاسٹ اٹیک کرافٹ اور رافیل لڑاکا طیارے نے شرکت کی۔

ترجمان کے مطابق بھارتی بحریہ خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے اور میری ٹائم سیکورٹی کے مسائل پر اتحادی بحریہ کے ساتھ تعاون کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔ زائر البحر مشق کا دوسرا ایڈیشن دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو مضبوط بنانے اور قطری بحریہ کے ساتھ دوستی کو مضبوط بنانے کی بھارتی کوششوں میں معاون ثابت ہوگا۔ دونوں بحری افواج کے مابین دو طرفہ سمندری مشق دونوں ممالک کے مابین سمندری تبادلے کو مزید مستحکم کرے گی جس سے خطے میں میری ٹائم سیکورٹی کومضبوطی ملے گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago