Categories: قومی

ہندوستان بین الاقوامی سرگرمیوں میں اپنے پڑوسیوں کودیتا ہے ترجیح

پہلی بین وزارتی رابطہ گروپ کی میٹنگ  میں ہرش وردھن شرنگلا کا بیان

نئی دہلی، 13؍اپریل

ہندوستان اور اس کے پڑوسی ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر منگل کو منعقد ہونے والی پہلی بین وزارتی رابطہ گروپ (آئی ایم سی جی( کی میٹنگ میں، وزارتوں اور محکموں سے درخواست کی گئی ہے کہ ہندوستان کے پڑوسی ملکوں کے ساتھ  ان کی  بین الاقوامی سرگرمیوں، پروگراموں اور منصوبوںکو تکمیل دینے  میں بھرپور تعاون کریں۔خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا نے منگل کو آئی ایم سی جی کی پہلی میٹنگ بلائی، جو کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ویژن کے مطابق ہندوستان کی  'پڑوسی پہلے' پالیسی کو مرکزی دھارے میں لانے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی طریقہ کار ہے۔

ہندوستان کے پڑوسیوں کے بارے میں آج کی آئی ایم سی جی میٹنگ میں جن مختلف امور پر غور کیا گیا ان میں سرحدی انفراسٹرکچر کی تعمیر شامل تھی جو نیپال جیسے پڑوسیوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تجارت میں سہولت فراہم کرے گی  اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے معاملے میں بھوٹان اور مالدیپ جیسے ممالک کی خصوصی ضروریات ،ریل کھولنا بنگلہ دیش کے ساتھ رابطے، افغانستان اور میانمار کے لئے انسانی امداد اور سری لنکا کے ساتھ ماہی گیری کا مسئلہ کو لے کر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ، ہندوستان کے پڑوس کے بارے میں پہلا تربیتی ماڈیول بھی  وزارت خارجہ امور کی طرف سے لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن میں اس سال کے شروع میں فاؤنڈیشن کورس کے ایک حصے کے طور پر منعقد کیا گیا تھا۔

ایک سرکاری پریس ریلیز کے مطابق  وزارتوں/محکموں داخلہ، تجارت، خزانہ، ماہی پروری کے سیکرٹریز، وزارتوں/محکموں دفاع، ریلوے، اقتصادی امور، امور صارفین، زراعت اور کسانوں کی بہبود، اطلاعات و نشریات اور کابینہ سیکرٹریٹ، قومی سلامتی کونسل کے نمائندے آج کے اجلاس میں بارڈر گارڈنگ فورسز کے سربراہان کے ساتھ دیگر متعلقہ اداروں نے بھی شرکت کی۔ میٹنگ میں افغانستان، بنگلہ دیش، بھوٹان، مالدیپ، میانمار، نیپال، پاکستان اور سری لنکا کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری، کنیکٹیویٹی، سرحدی انفراسٹرکچر، امیگریشن، ترقیاتی تعاون کے شعبوں میں ہندوستان کے باہمی تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا اور اہم فیصلے لیے گئے۔

آئی ایم سی جی کو وزارت خارجہ میں متعلقہ جوائنٹ سکریٹریز کے ذریعہ بلائی گئی بین وزارتی مشترکہ ٹاسک فورسز کی مدد حاصل ہے۔ انڈیا کی نیبر ہڈ فرسٹ پالیسی کے تحت زیادہ سے زیادہ کنیکٹیویٹی، مضبوط باہمی روابط اور زیادہ سے زیادہ لوگوں سے لوگوں کے رابطے جیسے فوائد کی فراہمی کے لیے حکومت ہند کی کوششیں مختلف وزارتوں، محکموں اورحکومت ہندکی ایجنسیوں کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ مکمل حکومتی نقطہ نظر کے ذریعے ہوتی ہیں۔  پریس ریلیز کے مطابق، آئی ایم سی جی حکومت بھر میں ادارہ جاتی تال میل کو مزید بہتر بنائے گا اور اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کے لیے اس پورے حکومتی نقطہ نظر کو جامع سمت فراہم کرے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago