Categories: قومی

بھارت کی دفاعی برآمدات ریکارڈ 13,000 کرو ڑ روپے تک پہنچی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ایک اعلیٰ وزارت دفاع نے  کہا  ہے کہ ہندوستان نے 2021-22 میں ریکارڈ 13,000 کروڑ روپے کی دفاعی اشیا اور ٹیکنالوجی برآمد کیں، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 54.1 فیصد کا متاثر کن اضافہ ہے۔ہندوستان کی دفاعی برآمدات خاص طور پر امریکہ، فلپائن اور جنوب مشرقی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے دیگر ممالک کو ہوتی ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
محکمہ دفاعی پیداوار  کے ایڈیشنل سکریٹری سنجے جاجو نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا، "2021-22 میں، ہم نے 13,000 کروڑ روپے کی برآمدات ریکارڈ کی ہیں جو کہ دفاع میں ریکارڈ کی جانے والی اب تک کی سب سے زیادہ برآمدات ہیں۔"سنجے جاجو نے یہ بھی کہا کہ 2021-22 میں برآمدات پانچ سال پہلے کی برآمدات سے تقریباً آٹھ گنا تھیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ہندوستان کی دفاعی برآمدات 2020-21 میں 8,434 کروڑ روپے، 20-2019 میں 9,115 کروڑ اور 2015-16 میں  2,059 کروڑ کی تھیں۔سنجے جاجو نے نوٹ کیا کہ اس میں  اچھی پیش رفت ہوئی ہے۔ یقیناً، کووڈ۔ 19 کے دو سال تھوڑا سا دھچکا تھا۔ لیکن اس سال، ہم اس تعداد کو (13,000 کروڑ روپے( ریکارڈ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ دفاعی برآمدات میں 13,000 کروڑ روپے کا ریکارڈ درج کیا گیا ہے جس میں 70 فیصد حصہ نجی شعبے سے آیا ہے اور باقی 30 فیصد سرکاری شعبے سے ہے۔سنجے جاجو نے یہ بھی کہا کہ نجی شعبے کی کمپنیاں تقریباً 90 فیصد حصہ کے ساتھ دفاعی برآمدات کی مارکیٹ پر حاوی ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago