قومی

ہند۔امریکہ مشترکہ تربیتی مشق’’ یُدّھ ابھیاس۔2022‘‘ اتراکھنڈ میں،ہندفوج کے لیے کیوں اہم؟

نئی دہلی، 15؍ نومبر

بھارت اور امریکہ کے درمیان 18ویں مشIndiaترکہ تربیتی مشق-’’یُدّھ ابھیاس-22‘‘ کو اس ماہ اتراکھنڈ میں منعقد کرنے کا پروگرام ہے۔ یدھ ابھیاس مشق ہرسال بھارت اور امریکہ کے درمیان منعقد کی جاتی ہے۔ اس مشق کا مقصد، دونوں ملکوں کی فوجوں کے درمیان ایک دوسرے کے بہترین طور طریقوں،حکمت عملی ، تکنیکوں اور طریق کار کا تبادلہ کرنا ہے۔

 گزشتہ مرتبہ یہ مشق اکتوبر 2021 میں امریکہ میں الاسکا کے مقام پر منعقد ہوئی تھی۔اس مشق میں امریکی فوج کے گیارہویں ایئر بورن ڈویژن  کی دوسری بریگیڈ کے فوجی،اور بھارتی فوج سے آسام ریجیمنٹ کے فوجی اہلکار حصہ لیں گے۔ تربیتی پروگرام کے دوران اقوام متحدہ کے منشور کے باب VII کے تحت جنگ کے ایک مربوط گروپ کی تعیناتی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

 اس مجوزہ پروگرام میں قیام امن اور امن کے نفاذ سے متعلق سبھی کارروائیاں شامل ہوں گی۔دونوں ملکوں کے فوجی، یکساں اور مشترکہ مقاصد کی حصولیابی کی غرض سے مل کر کام کریں گے ۔اس مشترکہ فوجی مشق کے تحت  انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد اور آفات کے دوران راحت فراہم کرنے سے متعلق کارروائیوں(ایچ اے ڈی آر) پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی ۔

دونوں ملکوں کے فوجی کسی بھی قسم کی قدرتی آفت اور تباہی کی صورت میں تیزی سے اور مربوط طورپر امدادی کوششوں کا آغاز کرنے کی بھی مشق کریں گے۔

دونوں فوجوں کی پیشہ ورانہ مہارتوں اور تجربات سے پوری طرح مستفید ہونے کے مقصد سے ، بہت احتیاط سے منتخب کئے گئے موضوعات کے بارے میں ایک کمان پوسٹ مشق اور ایکسپرٹ اکیڈمک تبادلہ خیال اور غوروخوض (ای اے ڈی) سے متعلق پروگراموں کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago