قومی

ہندوستانی فضائیہ کی طرف سے 2035 تک 15 جنگی سکواڈرن کو بدلنے کا ارادہ،کیا ہے منصوبہ؟

اس دہائی کے آخر تک روسی مگ ویریئنٹس تاریخ بن جائیں گے 

نئی دہلی، 26 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

 ہندوستانی فضائیہ نے ‘دو محاذوں پر جنگ’ کی تیاری میں اپنے لڑاکا دستوں کی اصلاح پر توجہ مرکوز کر دی ہے۔ یہ 2035 تک مرحلہ وار 15 لڑاکا اسکواڈرن کو ریٹائر کرنے اور ان کی جگہ نئے لڑاکا طیاروں  کو تبدیل کرنے کی تیاری ہے۔

اس دہائی کے آخر  تک ایل سی اے مارک-2 سروس میں شامل ہونے پر  روسی مگ ویرینٹ تاریخ بن کر رہ جائیں گے۔ ختم ہونے والی اسکواڈرن میں جنگی مگ کے علاوہ میراج اور جگوار بھی شامل ہیں۔

 ہندوستانی فضائیہ 2035 تک تقریباً 343 لڑاکا طیاروں کو شامل کرنے  منصوبہ بنا رہی ہے، جس میں 40 ایڈوانسڈ میڈیم کمبیٹ ایئر کرافٹ (اے ایم سی اے) مارک-1، 83 تیجس مارک 1 اے، 106 تیجس مارک-2 اور 114 میڈیم رینج فائٹرز ایئر کرافٹ (ایم آر ایف اے) شامل ہیں۔

اس مدت کے دوران ہندوستانی فضائیہ مگ 21 کی 4 اسکواڈرن کو ریٹائر کر دے گی۔ فضائیہ ایل سی اے ٹرینر کنفیگریشن کی بنیاد پر تیجس مارک-2 کے 3ا سکواڈرن خرید سکتی ہے، پھر روسی مگ ویرینٹ کو درمیانے وزن کے لڑاکا جیٹ تیجس مارک-2 سے تبدیل کیا جائے گا۔ فضائیہ اس سال سے 2025 تک مگ 21 بائیسن کے 4 اسکواڈرن کو مرحلہ وار ریٹائر کر دے گی۔

اس کے علاوہ مگ 21 بائیسن، میراج اور جیگوار لڑاکا طیاروں کو 2035 تک مرحلہ وار ختم کیا جانا ہے۔ جیگوار لڑاکا طیاروں کے چھ اسکواڈرن 2025 سے 2032 تک مرحلہ وار ریٹائر ہو جائیں گے۔

اسی طرح مگ 21 کے تین اسکواڈرن 2024 تک ریٹائر ہو جائیں گے۔ اس کے بعد، میراج 2000 اور مگ 29 بیڑے میں سے ہر ایک کے تین ااسکواڈرن اگلی دہائی کے آخر تک مرحلہ وار ختم کر دیے جائیں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago