Categories: قومی
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت کی جمہوریت کو کسی باہری ایجنسی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے
 <span style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; color: rgb(51, 51, 51); text-align: justify;">نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم ۔ ونکیا نائیڈو نے آج کہا کہ  ملک میں جمہوریت کا  عمل سبھی شہریوں کے  لئے مساوی حقوق اور انصاف کو یقینی بنانے کے آئینی اصولوں کے مطابق ہے اور اس کے لئے کسی باہری ایجنسی کی تصدیق کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے نہرو میموریل میوزیم اینڈ لائبریری  کی ایگزیکیوٹیو کونسل کے وائس چیئرمین اور پارلیمانی و آئینی امور کے تبصرہ نگار اور معمر صحافی ڈاکٹر اے۔ سوریہ پرکاش کی تصنیف کردہ  کتابوں بعنوان 'جمہوریت، سیاست اور حکمرانی' کے انگریزی اور ہندی ورژن کا اجرا کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">ہندوستانی جمہوریت کے دفاع میں  جناب نائیڈو کا یہ بیان کچھ مغربی اور امریکی ایجنسیوں کے ذریعہ ہندوستانی جمہوری عمل کے بارے میں حال ہی کی کچھ ناموافق رپورٹوں کے پس منظر میں سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اس معاملے میں شہادت پر مبنی مؤثر جوابی نقطہ نظر پیش کرنے کے لئے جناب سوریہ پرکاش کی تعریف کی۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">نائب صدر نے کہا کہ ہندوستانی باشندہ ہونے کا تومطلب ہی  آئی کی روح اور فلسفے  ہر قائم رہنا ہے جس کا مقصد  تمام شہریوں کے درمیان برابری کی سطح پر بھائی چارے کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے کہا ’’ہر ایک باشندے کو  ذات پات ، رنگ، علاقے اور مذہب  کی تفریق سے اوپر اٹھنا ہے‘‘۔ انہوں نے  گزشتہ 30 برسوں میں  اپنی تحریر کے ذریعہ اس مقصد  کو فروغ دینے  کے لئے  جناب پرکاش کی ستائش کی۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">جناب نائیڈو نے  صحافیوں  کے لئے  وسیع  تحقیق کرنے اور  خبروں اور نظریات کو علیحدہ علیحدہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ صحافیوں اور تبصرہ نگاروں کو  جذبے ، مقصدنقطہ نظر  اور استقامت  کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے  ایک تبصرہ نگار کے طور پر میڈیا میں  پچاس برسوں کے اپنے کیریئر کے ذریعہ  ان اصولوں پر عمل کرنے کے لئے  جناب پرکاش  کی تعریف کی۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">اس موقع پر مرکز وزیر جناب پرہلاد جوشی ، مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال ، وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر ، تغلق کے ایڈیٹر جناب ایس گرو مورتی، وویکا نند  انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے چیئرمین جناب سوریہ پرکاش اور  سینئر میڈیا  شخصیات موجود تھیں۔
آئی این بیورو
Recent Posts
رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
1 year ago
کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
1 year ago
یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
1 year ago
بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
1 year ago
زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
1 year ago
لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…
1 year ago