ناگپور،20؍ فروری
ہندوستانی بحریہ نے فلپائن کی بحریہ کے 21 میرین اہلکاروں کو برہموس سپرسونک میزائل سسٹم کو چلانے کے بارے میں تربیت دی ہے۔فلپائن کی بحریہ کے اہلکاروں کو ناگپور میں برہموس ایرو اسپیس پرائیویٹ لمیٹڈ سہولت میں تربیت دی گئی۔یہ فلپائن نے ہندوستان سے براہموس سپرسونک میزائل خریدنے کے معاہدے پر دستخط کرنے کے ایک سال بعد کیا ہے۔
انڈین ڈیفنس ریسرچ ونگ کی ایک رپورٹ کے مطابق، فلپائن کی بحریہ کے اہلکاروں کی تربیت 23 جنوری کو شروع ہوئی اور 11 فروری کو اختتام پذیر ہوئی۔ناگپور میں برہموس میزائل کے تربیتی کورس کی تکمیل کے بعد، ہندوستانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار نے ایک اختتامی تقریب کے دوران فلپائن کے میرین اہلکاروں کو عبوری میزائل بیجز اور پنوں سے نوازا۔
ہندوستانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار نے تقریب کے دوران فلپائن کے میرین اہلکاروں سے کہا کہ “مجھے پوری امید ہے کہ آپ یہاں اپنے قیام کے دوران دوستی کے بندھن کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔”انہوں نے مزید کہا کہ “براہموس میزائل کو فلپائن میرین کور میں شامل کرنے سے آپ کی سمندری صلاحیت کو تقویت ملے گی اور خطے میں ہماری اجتماعی میری ٹائم سیکورٹی میں بھی مدد ملے گی۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…