ہندوستانی ریلوے اپنی بھارت گورو ڈیلکس اے سی ٹورسٹ ٹرین چلا کر متحرک ریاستِ گجرات کے ثقافتی اور روحانی ورثے کو دکھانے کے لیے ایک بہت ہی خاص ٹور گروی گجرات لے کر آیا ہے۔ آئی آر سی ٹی سی کے ذریعے چلائی جانے والی یہ خصوصی ٹورسٹ ٹرین 28 فروری کو دہلی صفدر جنگ ریلوے اسٹیشن سے 8 دن کے دورے پر روانہ ہوگی۔ سیاحوں کی سہولت کے لیے گروگرام، ریواڑی، رنگاس، پھولیرا اور اجمیر ریلوے اسٹیشنوں پر بورڈنگ (اترنے)اور ڈی بورڈنگ (چڑھنے) کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
اس ٹرین ٹور پیکج کو عظیم آزادی کے جنگجو سردار ولبھ بھائی پٹیل کی طرز زندگی پر “ایک بھارت شریشٹھ بھارت” کی حکومت ہند کی اسکیم کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس ٹرین ٹور پیکج کا پہلا اسٹاپ کیواڑیہ میں رکھا گیا ہے جہاں اسٹیچو آف یونٹی توجہ کا مرکز ہوگا۔ پوری ٹرین 8 دن کے سفر کے دوران تقریباً 3500 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔
دنیا کا سب سے اونچا مجسمہ – اسٹیچو آف یونٹی، چمپانیر آرکیالوجیکل پارک جو کہ یونیسکو کا عالمی ثقافتی ورثہ ہے، ادھلیج کی باؤلی، احمد آباد کا اکشردھام مندر، سابرمتی آشرم، موڈھیرا سن ٹیمپل اور پٹن میںیونیسکو کی ایک اور سائٹ رانی کی واو کو اس پروگرام کے بڑے خزانوں میں شامل کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ سومناتھ جیوترلنگ، ناگیشور جیوترلنگ، دوارکادھیش مندر اور بیٹ دوارکا کا دورہ اس آٹھ روزہ سفر میں شامل کیے جانے والے مذہبی مقامات ہیں۔ ہوٹلوں میں دو رات کا قیام ہوگا، ایک ایک بالترتیب کیواڈیا اور احمد آباد میں، جبکہ سومناتھ اور دوارکا کے مقامات کے دورے منزل پر دن کے قیام میں شامل ہوں گے۔
اس جدید ترین ڈیلکس اے سی ٹورسٹ ٹرین میں حیرت انگیز خصوصیات ہیں جن میں دو فائن ڈائننگ ریستوراں، ایک جدید کچن، کوچز میں شاور کیوبیکلز، واش رومز میں سینسر پر مبنی فعالیت، پاؤں کا مساج شامل ہیں۔ مکمل طور پر ایئر کنڈیشنڈ،یہ ٹرین دو طرح کی رہائش فراہم کرتی ہے۔ پہلا اے سی اور دوسرا اے سی۔ ٹرین میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ساتھ حفاظتی خصوصیات میں اضافہ کیا گیا ہے اور ہر کوچ کے لیے سیکیورٹی گارڈز اور پوری ٹرین میں انفوٹینمنٹ سسٹم ہے۔
بھارت گورو ٹورسٹ ٹرین کا تعارف گھریلو سیاحت کو فروغ دینے کے لیے حکومت ہند کے “دیکھو اپنا دیش” اقدام کے مطابق ہے۔ اس کی قیمت کی حدیںاے سی 2 ٹائر کے لیے 52250 روپے فی شخص سے شروع ہو کر اے سی 1 (کیبن) کے لیے 67140 روپے فی شخص اور اے سی 1 (کوپ) کے لیے 77400 روپے فی شخص تک دستیاب ہیں۔ آئی آر سی ٹی سی ٹورسٹ ٹرین آٹھ دنوں کا مکمل سفری پیکج ہو گا اور اس کی قیمت میں ٹرین کا سفر، اے سی ہوٹلوں میں رات کا قیام، تمام کھانے (صرف سبزی خور)، تمام منتقلی اور بسوں میں سیر و تفریح، ٹریول انشورنس اور گائیڈ سروسز، متعلقہ کلاس میں شامل ہوں گی۔ صحت سے متعلق تمام ضروری احتیاطی تدابیر کا خیال رکھا جائے گا اور آئی آر سی ٹی سی مہمانوں کو ایک محفوظ اور یادگار تجربہ فراہم کرنے کی کوشش کرے گا۔
مزید تفصیلات کے لیے آپ آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ ملاحظہ کر سکتے ہیں: https://www.irctctourism.com اور ویب پورٹل پر بکنگ پہلے آئیے پہلے پائیں کی بنیاد پر آن لائن دستیاب ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…