Categories: قومی

اسرائیل کے آسمان میں گرج رہے ہیں ہندوستان کے جنگی طیارے میراج اور رافیل

ہندوستانی جیٹ طیارے پانچویں نسل کے طیاروں کے ساتھ  جنگ لڑنے کا فن سیکھ رہے ہیں

سات ممالک کے ساتھ ملٹی نیشنل بلیو فلیگ ایکسرسائز28 اکتوبر تک جاری رہے گی

سات ممالک کے ساتھ چل رہے ملٹی نیشنل بلیو فلیگایکسرسائز میں  ہندوستانی فضائیہ کے جنگیطیارے میراج۔2000 اور رافیل بھی شرکت کر کے اسرائیل کے آسمان پر گرج رہے ہیں۔ امریکہ، برطانیہ، جرمنی، اٹلی، فرانس، یونان اور ہندوستان کے دستے پانچویں دو سالہ بلیو فلیگ مشق میں حصہ لے رہی ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے جب برطانوی جنگی طیارے اسرائیل میں پرواز کرکے اس مشق میں حصہ لے رہے ہیں۔

فوج کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مشق میں ایف-35،ایف-15،یوروفائٹر،ڈسالٹ رافیل اور کئی پانچویں نسل کے طیارے  حصہ لے رہے ہیں۔ اس مشق کا مقصد اسٹریٹجک، بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانا، پانچویں اور چوتھی جنریشن کے طیاروں کے ساتھ آپریشنل ماحول میں ہم آہنگی سیکھنا ہے، جس میں ایئر فورس کی آپریشنل صلاحیتوں کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا ہے۔ مشق کے دوران، حصہ لینے والے دستی فضائی لڑائی اور سطح سے فضا میں جنگی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ سطح سے فضا میں مار کرنے والے جدید میزائل کے خطرے سے نمٹنے اور دشمن سے مقابلہ کرنے  کی مشق کر رہی ہیں۔

آئی اے ایف کے ترجمان کے مطابق  یہ سات ممالک کے ساتھ "سب سے بڑی اور جدید ترین" بلیو فلیگ مشق ہے، جو پہلی بار 2013 میں منعقد کی گئی تھی۔ اسرائیل میں منعقدہ یہ اب تک کی سب سے بڑی اور جدید ترین فضائی مشق ہے۔ اسرائیل کی تخلیق کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ برطانوی جنگی طیارے اسرائیلی سرزمین پر اترے ہیں۔ یہ بھی پہلا موقع ہے کہ بھارتی فضائیہ کا میراج جیٹ اور فرانسیسی فضائیہ کا ڈسالٹ رافیل جیٹ اسرائیل کے اوپر ایک ساتھ اڑ رہا ہے۔ اسرائیلی فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہارد گرد کے علاقوں میں انٹیلی جنس آپریشن کرتے ہوئے یہ مشق اسرائیلی فضائیہ کے لیے اسٹریٹجک اہمیت کی حامل ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago