قومی

کارگل جنگ میں پاکستان کو دھول چٹانے والے بھارتی جنگی جہاز ’اجے‘ کو خدمت سے آزاد کیا گیا

32 سال تک ملک کی خدمت کرنے کے بعد جہا ز سے بحریہ کا جھنڈا اور ڈی کمیشننگ پیننٹ کو اتارا  گیا

یہ جہاز 24 جنوری 1990 کو اس وقت کے سوویت یونین میں پوٹی، جارجیا میں کمیشن کیا گیا تھا

کارگل جنگ میں پاکستان کو دھول ل چٹا دینے والے ہندوستانی جنگی جہاز آئی این ایس ‘اجے’ کو 32 سال کی شاندار خدمات کے بعد پیر کے روزخدمت سے آزاد کر دیا گیا۔

غروب آفتاب کے وقت جہاز کا قومی پرچم، بحریہ کا جھنڈا اور ڈی کمیشننگ پیننٹ کواتار دیا گیا، جو کمیشن کی گئی سروس کے اختتام کی علامت تھا۔

اپنی سروس کے دوران، جہاز نے کارگل جنگ کے دوران آپریشن تلوار اور 2001 میں آپریشن پراکرم سمیت کئی بحری مہم  میں حصہ لیا۔

آئی این ایس اجے (پی -34) کو 24 جنوری 1990 کو اس وقت کے یو ایس ایس آر میں پوٹی، جارجیا میں کمیشن کیا گیا تھا۔ مہاراشٹرا نیول ایریا کے آپریشنل کنٹرول کے تحت 23ویں پٹرول ویسل اسکواڈرن کا حصہ تھا۔

اس جہاز نے 32 سال سے زائد عرصے تک فعال بحری خدمات میں اپنے شاندار سفر، کارگل جنگ کے دوران آپریشن تلور اور 2001-2002 میں بھارت۔پاک تعطل کے دوران آپریشن پراکرم میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا تھا۔

اس کے علاوہ ہندوستانی بحریہ کے کئی بحری مہماتمیں بھی حصہ لیا۔ 2017 میں اڑی حملے کے بعد جہاز کو سمندری سرحد کی حفاظت کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔

 قوم کو32 سال کی شاندار خدمات دینے کے بعد 19 ستمبر کو سورج غروب ہوتے ہی ‘سمندری جنگجو’ کوخدمت سے آزاد کر دیا گیا۔اس موقع پر روایتی تقریب ممبئی کے نیول ڈاکیارڈ میں منعقد ہوئی۔

غروب آفتاب کے وقت آخری بار جہاز کے قومی پرچم، بحریہ کے جھنڈے  اور ڈی کمیشننگ پیننٹ کو اتارا گیا، جو کہ کمیشن سروس کے اختتام کی علامت ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago