Categories: قومی

ہندوستان کی طاقت سے ہوئی پاکستان کے ساتھ جنگ بندی: راجناتھ سنگھ

نئی دہلی: مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ(Union Defence Minister Rajnath Singh) نے پاکستان کا نام لیے بغیرکہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی آج صرف ہماری طاقت کے سبب کامیاب ہوئی ہے۔ انہوں نےکہا کہ سال 2016 میں سرحد پار سے کئے گئے حملوں نے ہماری ذہنیت کو بدل دیا اور اس کے بعد سال 2019 میں بالا کوٹ ہوائی حملے سے اسے مزید مضبوطی ملی ہے۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہندوستان ضرورت پڑنے پر اپنے مخالفین کے خلاف دہشت گردی مخالف مہم چلانے سے بھی نہیں ہچکے گا۔ راجناتھ سنگھ نے یہ باتیں تمل ناڈو کے ویلنگٹن میں ڈیفنس سروسیز اسٹاف کالج(DSSC) میں کہی۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان سرحد پر چیلنجز کے باوجود، ملک کی قومی سلامتی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

راجناتھ سنگھ نے کہا،’دو جنگ ہارنے کے بعد، ہمارے ایک پڑوسی ملک (پاکستان) نے ایک پراکسی وار شروع کیا ہے اور دہشت گردی اس کی پالیسی کا ایک مرکزی حصہ بن گیا ہے۔ یہ ہتھیار، فنڈ اور دہشت گردوں کو ٹریننگ دے کر ہندوستان کو نشانہ بنا رہا ہے۔ سرحد پر چیلنجز کے باوجود عام آدمی کو بھروسہ ہے کہ ہندوستان کی قومی سلامتی سے کوئی معاہدہ نہیں کیا جائے گا۔ یہ اعتماد دھیرے دھیرے مضبوط ہوتا گیا کہ ہندوستان نہ صرف اپنی زمین پر دہشت گردی کا خاتمہ کرے گا، بلکہ ضرورت پڑنے پر پڑوسیوں کے زمین پر بھی حملہ کرنے سے بھی نہیں ہچکے گا‘۔

Speaking on ‘Defence reforms in shifting National Security paradigm’ at DSSC, Wellington. Watch https://t.co/D3xLKGemua

— Rajnath Singh (@rajnathsingh) August 29, 2021

افغانستان نے سوچنے کو مجبور کیا

افغانستان کے تازہ حالات پر وزیر دفاع نے کہا، ’افغانستان میں بدلتے حالات اس کی ایک تازہ اور اہم مثال ہے۔ ان حالات نے آج ہر ایک ملک کو اپنی پالیسی سے متعلق سوچنے کے لئے مجبور کردیا ہے۔QUAD کو ان باتوں کو دھیان رکھ کر تشکیل کی گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دشمن کے خلاف جمع ہوکر جنگ کرنے کے لئے نئے گروپ ہوں گے۔ ان میں نئے دور کے مطابق، زیادہ خطرناک، بریگیڈ کے سائز کے چست اور پھرتیلے اور خود پر منحصر ہونے والے جنگجو بنائے جائیں گے۔

بڑی تبدیلی کا اشارہ

وزارت دفاع قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے کئی تبدیلیاں بھی کرے گا۔ راجناتھ سنگھ نے کہا، ’تیزی سے بدلتے ہوئے بین الاقوامی اور قومی سلامتی حالات کو دیکھتے ہوئے ہم نے اپنی سیکورٹی سے متعلق پالیسیوں میں نہ صرف فوری بلکہ مستقبل کو دیکھتے ہوئے تبدیلیاں کی ہیں۔ 15 اگست 2019 کو چیف ڈیفنس آف اسٹاف (سی ڈی ایس) مقرر کرنے کے اعلان کے ساتھ، یہ واضح طور پر اشارہ دیا گیا تھا کہ ماضی میں سخت فیصلے لینے کی جو جھجھک تھی، وہ اب گزرے ہوئے دن کی بات ہوگئی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago