قومی

ہندوستان آرمی چیف نے’ آرمی ڈے‘ پریڈ میں چین اور پاکستان کو نشانہ بنایا

بھارتی فوج شمالی سرحد پر کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے

مغربی سرحد پر پراکسی دہشت گرد تنظیموں نے ٹارگٹ کلنگ کی تکنیک کا سہارا لیا

نئی دہلی، 15 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

 آرمی ڈے پر سالانہ پریڈ میں پاکستان اور چین آرمی چیف جنرل منوج پانڈے کے نشانے پر رہے۔ مغربی سرحد کے پار دہشت گردی کے ڈھانچے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے شمالی سرحد پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

آرمی چیف جنرل ایم پانڈے 75ویں آرمی ڈے پریڈ میں سلامی لینے کے بعد فوجیوں سے خطاب کر رہے تھے۔ 1949 میں آرمی ڈے کی تقریبات شروع ہونے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ دہلی کے باہر بنگلورو کے ایم ای جی اینڈ سینٹر کے پریڈ گراؤنڈ میں آرمی ڈے پریڈ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

پہلی بار، بنگلورو میں آرمی ڈے پریڈ اور دیگر متعلقہ تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ حکومت کے اس فیصلے سے فوج کو عوام سے جڑنے کا سنہری موقع ملا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اس سے ہمارے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی سرحدی علاقوں میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ جنگ بندی برقرار ہے جس سے سرحد پار سے فائرنگ میں کمی آئی ہے لیکن اس کے باوجود سرحد کے آر پار دہشت گردوں کا ڈھانچہ بدستور موجود ہے۔

ہمارا کاؤنٹر انفلٹریشن گرڈ وہاں سے دراندازی کو مسلسل ناکام بنا رہا ہے۔ جموں و کشمیر اور پنجاب میں بین الاقوامی سرحدی علاقے میں ڈرون کے ذریعے ہتھیاروں اور منشیات کی اسمگلنگ کی کوششیں جاری ہیں۔ ایسی سرگرمیوں کے خلاف انسداد ڈرون جیمرز اور دیگر آلات تعینات کیے گئے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago