نئی دہلی،13ستمبر(انڈیا نیرٹیو)
حکومت گجرات کے ذریعہ سیمی کنڈکٹر اور ڈسپلے فیب کی مینوفیکچرنگ کے لیے ویدانتا – فوکس کون گروپ کے ساتھ 1.54 لاکھ کروڑ روپئے کے بقدر کی مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے جانے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے امیدظاہر کی ہے۔وزیر اعظم نے اس جانب بھی اشارہ کیا کہ یہ سرمایہ کاری معیشت اور روزگار کو تقویت بہم پہنچانے کے لیے غیر معمولی اثرات مرتب کرے گی، ساتھ ہی ذیلی صنعت کے لیے ایک زبردست ایکو نظام قائم کرنے میں مدد فراہم کرے گی، اور اس طرح ہماری ایم ایس ایم ای اکائیوں کو بھی مدد حاصل ہوگی۔گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر پٹیل کا ایک ٹوئیٹ ساجھا کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا؛
”یہ مفاہمتی عرضداشت بھارت کی سیمی کنڈکٹر پیداواری اولوالعزمی کو مہمیز کرنے میں ایک اہم قدم کی حیثیت رکھتی ہے۔ 1.54 لاکھ کروڑ روپئے کے بقدر کی سرمایہ کاری معیشت اور روزگار کو تقویت بہم پہنچانے میں غیر معمولی اثرات مرتب کرے گی۔ اس سے ذیلی صنعتوں کے لیے ایک زبردست ایکو نظام قائم ہوگا نیز ہماری ایم ایس ایم ای اکائیوں کو بھی مدد حاصل ہوگی۔“
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…