Categories: قومی

امریکہ میں بھارت۔ امریکہ ’’ایکس یوتھ ابھیاس‘‘ فوجی مشق شروع

افتتاحی تقریب میں بھارت اور امریکہ کا قومی پرچم لہرایا گیا،دہشت گردوں کے خلاف ٹریننگ میں دونوں افواج کے750فوجی حصہ لے رہے ہیں

بھارت۔ امریکہ نے امریکہ کے الاسکا میں واقع جوائنٹ بیس ایلمینڈورف  رچرڈسن میں ایک افتتاحی  تقریب کے ساتھ 15 اکتوبر،2021 کو مشترکہ ٹریننگ مشق کے 17ویں ایڈیشن  ”ایکس یودھ ابھیاس-21“ کا آغازکیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانہ، ”جن گن  من“  اور ”دی اسٹار اسپینگلڈ بینر“ کو بجانے کے ساتھ ساتھ قومی پرچم بھی لہرائے گئے۔اس  مشق میں 40 ویں کیولری ریجمنٹ کے فرسٹ اسکواڈرون (ایئربورن)  کے 300 امریکی فوجی اور بھارتی فوج کے 7 مدراس انفینٹری بٹالیئن گروپ کے 350 فوجی حصہ لے رہے ہیں۔ 14 دنوں کے اس تربیتی  پروگرام میں اقوام متحدہ کے مینڈیٹ کے تحتشورش پسندی/ دہشت گردی کے خلاف مہم کے طور پر جوائنٹ ٹریننگ جیسی سرگرمیاں شامل ہیں۔

افتتاحی تقریب کے دوران، امریکی فوج میں الاسکا کے کمانڈر میجر جنرل برائن  آئفلر نے رسمی طور پر بھارتی دستے کا استقبال کیا۔ انہوں نے دونوں فوجی دستوں سے مشق کے تربیتی مقاصد کو کامیابی سے مکمل کرنے کے لئے  ہم آہنگی  اور   باہمی تعاون  میں اصلاح پر توجہ مرکوز کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے دونوں ممالک کے فوجیوں کے درمیان آئیڈیاز، تصورات  اور  بہترین طریقہ کار کے ا?زاد تبادلے اور ایک دوسرے کے تجربات  سے سیکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مشترکہ مشق سے دونوں فوجوں کو ایک دوسرے کو بہتر طریقہ سے جاننے، اپنے وسیع تجربہ کو مشترک کرنے اور معلومات کے تبادلہ کے ذریعہ حالات کے مطابق بیداری بڑھانے میں سہولت ہوگی۔ اس سے انہیں اقوام متحدہ کے دائرہ کار کے تحت  موسم سرما کی صورتحال جیسے پہاڑی علاقوں میں بٹالین سطح پر مشترکہ مہم چلانے میں بھی مدد ملے گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago