Categories: قومی

سنگا پور سے میڈیکل امداد لے کر بھارت لوٹا آئی این ایس ایراوت

آئی این ایس کولکاتہ بھی کویت سے طبی سامان لے کر کرناٹک واپس آگیا

آئی این ایس تریکند قطر سے 54 میٹرک ٹن آکسیجن لے کر آرہا ہے ممبئی

نئی دہلی ، 10 مئی (انڈیا نیرٹیو)

ہندوستانی بحریہ کے آپریشن سمندرسیتوII میں تعینات کئے بحری جہاز اب بیرون ملک دوست ممالک سے آکسیجن کنٹینرس، سلنڈر ، کنسیٹریٹرس اور متعلق سازوسامان لے کر لوٹنے لگے ہیں۔ آئی این ایس ایراوت سنگاپور سے8 آکسیجن سلنڈر اور طبی امداد لے کر پیر کی صبح نیول وشاکھاپٹنم ڈاکیارڈ پہنچ گیا ہے۔ آئی این ایس کولکاتہ بھی کویت سے طبی سامان لے کر کرناٹک کے نیو منگلور بندرگاہ واپس آگیا ہے۔

ملک میں کووڈ بحران کے وقت ، ہندوستانی بحریہ نے آپریشن سمندرسیتوII لانچ کر کے 09جہازو کو تعینات کیا ہے ۔ اس میں آئی این ایس تلوار ، آئی این ایس کولکاتہ ، آئی این ایس ایراوت ، آئی این ایس کوچی ، آئی این ایس تبر ، آئی این ایس تریکند ، آئی این ایسجلاشو اور آئی این ایسشاردل کو آکسیجن کنٹینر ،سلنڈر،کانسینٹریٹرس اور متعلقہ ساز و سامان بیرون دوست ممالک سے لانے کے لئے تعینات کیا گیا ہے ۔ ہندوستانی بحریہ کا جہاز آئی این ایس کولکاتہ قطر اور کویت سے دو 27میٹرک ٹن آکسیجن بھرے کنٹینر ،400آکسیجن سلنڈر اور 47آکسیجن  کانسینٹریٹرس لے کر کرناٹک کے نیو منگلورو بندر گاہ لوٹ آیا ہے ۔

آئی این ایس کولاکتہ نے پہلے دوحہ اور قطر سے 200 آکسیجن سلنڈر اور 43 آکسیجن کانسٹریٹرس حاصل کیے۔ اس کے بعد یہ جہاز 4 مئی کو کویت بندرگاہ پہنچا۔ کویت بھارت کو سیال طبی آکسیجن ، 200 آکسیجن سلنڈر اور 4 آکسیجن کنٹینر دیئے ہیں۔

ترجمان بحریہ کے مطابق ، نو جنگی جہاز مغرب میں کویت سے مشرق میں سنگاپور تک پھیلے خطے میں بھیجے گئے تھے۔ کووڈ۔19 کے خلاف جنگ میں ملک کی مدد کے لئے سنگاپور سے آکسیجن سلنڈر اور طبی امداد لیکر ہندوستانی بحریہ کا ٹینکر آئی این ایس ایراوت آج سہ پہر وشاکھاپٹنم پورٹ پہنچا۔ سنگاپور سے آنے والے مواد میں آٹھ خالی کرائیوجینک کنٹینر ، 3898 آکسیجن سلنڈر ، 500 بھری آکسیجن سلنڈر ، 10,000 ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کٹس اور 450 پی پی ای کٹس شامل ہیں۔ جہاز 5 مئی کو سنگاپور سے آکسیجن ٹینکرس اور سلنڈروں کے ساتھ ہندوستان روانہ ہوا ، جسے ہندوستانی ہائی کمیشن کے اشتراک سے مختلف ایجنسیوں کے ذریعے بھیجا گیا تھا۔ اس کے علاوہ ، آئی این ایس تریکند 27-27 میٹرک ٹن کے دو آکسیجن بھرے کنٹینر لے کر قطر سے ممبئی ، مہاراشٹر پہنچ رہے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago