بھارتی بحری جہاز کھنجر، جسے جنوبی آئی او آر میں تعینات کیا گیا تھا، آپریشنل ٹرن اراؤنڈ کے لیے سری لنکا کے ٹرنکومالی پہنچ گیا ہے۔ سری لنکا بحریہ کی جانب سے جہاز کا روایتی طور پر استقبال کیا گیا۔
بحری جہاز کے دورے کے دوران، دونوں بحری افواج مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیں گی جن میں منصوبہ بندی سے متعلق تبادلہ خیال، باہمی مفادات پر مبنی موضوعات پر پیشہ وارانہ چیزوں کا تبادلہ، کھیل کود کے مقابلے اور سری لنکا کی بحریہ اور میری ٹائم اکیڈمی کے زیرتربیت افراد کے ذریعہ بحری جہاز کھنجر کی سواری شامل ہیں۔ اس دورے کا مقصد بھارتی بحریہ اور سری لنکائی بحریہ کے درمیان قریبی تعلقات اور باہم مل جل کر کام کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔
آئی این ایس کھنجر اندرونِ ملک ڈیزائن اور تیار کیا گیا کھرکی کلاس میزائل کارویٹیز کا چوتھا بحری جہاز ہے۔ جی آر ایس ای، کولکاتا کے ذریعہ تیار کردہ یہ بحری جہاز جدید اسلحہ جات اور سینسر نظام سے لیس ہے۔ یہ جہاز بھارتی بحریہ کے مشرقی بیڑے کا ایک حصہ ہے اور اس کی کمان کمانڈر این وی ایس پی کمار نے سنبھال رکھی ہے۔
**********
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…