Categories: قومی

پارٹی میں الگ تھلگ پڑے چراغ پاسوان،پارلیمانی پارٹی کے لیڈر بنے چچا پشوپتی پارس

رام ولاس پاسوان کی لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) میں قیادت تبدیلی ہو گئی ہے۔ پارٹی کے بانی آنجہانی رام ولاس پاسوان کے بیٹے چراغ پاسوان اب تنہا ہو گئے ہیں کیوں کہ ان کے ساتھ موجود 6 میں سے 5 ممبران پارلیمنٹ چچا پشوپتی کمار پارس کے ساتھ چلے گئے ہیں۔ پانچوں ممبران پارلیمنٹ نے قومی صدر چراغ پاسوان کو تمام عہدوں سے ہٹا دیا ہے اور چچا پشوپتی کمار پارس کو اپنا قائد منتخب کر لیا ہے۔

پشوپتی پارس کو پارلیمانی پارٹی کے قائد کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ پارس نے پارٹی پر دعویٰ کرنے کے لیے اب الیکشن کمیشن کے دفتر کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ ادھر جب چراغ پاسوان آخری داؤلگانے چچاپارس کے گھر پہنچے تو پندرہ منٹ تک گیٹ پر کھڑے رہنے کے بعد چچا کے گھر کا گیٹ کھلا۔ اس کے بعد ، چراغ گھر گئے لیکن چچا سے ملاقات نہیں ہوئی ۔

ایک گھنٹہ انتظار کرنے کے بعد چراغ بے آبرو ہو کر چچا کے گھر سے نکل گئے ۔ اتوار کی شام ، ایل جے پی کے پانچوں ممبران پارلیمنٹ نے دہلی میں ایک میٹنگ کی جس میں تین ممبران پارلیمنٹ کو نئی ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی ایل جے پی کے ممبر پارلیمنٹ پشوپتی کمار پارس ، چودھری محبوب علی قیصر ، وینا سنگھ ، چندن سنگھ اور پرنس راج کی راہیں چراغ سے الگ ہوگئیں۔

ایل جے پی کی قیادت میں تبدیلی کی اسکرپٹ پہلے سے ہی لکھی گئی

لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) میں قیادت کی تبدیلی کی اسکرپٹ کافی پہلے ہی لکھی گئی تھی ۔پارٹی کے تمام ممبران پارلیمنٹ گزشتہ کئی دنوں سے بہار میں تھے۔ پارس خود ہفتہ کے روز تک پٹنہ میں تھے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ہفتہ کی شام بی جے پی کی طرف سے گرین سگنل موصول ہوا۔ اس کے بعد پارس سمیت ایل جے پی کے ممبران دہلی روانہ ہوگئے۔ اتوار کی شام ایل جے پی کے پانچ ممبران پارلیمنٹ کا اجلاس ویشالی سے ممبر پارلیمنٹ وینا دیوی کی رہائش گاہ پر ہوا۔ وینا دیوی کا فلیٹ بی ڈی مارگ ، دہلی کے سرسوتی اپارٹمنٹ میں ہے۔یہاں پارس سمیت تمام ممبران پارلیمنٹ جمع ہوئے۔

وینا دیوی کے گھر پر ہونے والی اس میٹنگ میں ایل جے پی کے پانچ ممبران پارلیمنٹ نے پشوپتی پارس کو پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا نیا لیڈر منتخب کیا۔ محبوب علی قیصر پارلیمانی پارٹی کے نائب قائد منتخب ہوئے۔ چندن سنگھ کو پارلیمانی پارٹی کا چیف وہپ بنایا گیا۔ ایل جے پی کی اس میٹنگ میں جے ڈی یو رہنما للن سنگھ بھی موجود تھے۔

اس کے بعد ہی لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے ملاقات کے لیے وقت کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ آناًفاناًمیں ٹائم مل بھی گیا۔ بی جے پی رہنما بھوپندر یادو لوک سبھا اسپیکر کے گھر پہلے ہی موجود تھے۔ اتوار کی رات چھٹی کے دن لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے ایل جے پی کے ممبران پارلیمنٹ سے ملاقات کی اور ان کو وہ خط دیا جس میں پارس کوایل جے پی پارلیمانی پارٹی کے قائدکے طور پر منتخب کرنے کے بارے میں معلومات دی گئی تھی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago