Categories: قومی

اسرائیلی سفارت خانہ دھماکہ معاملے میں دو مشتبہ افراد پر دس لاکھ انعام کا اعلان

اسرائیلی سفارت خانے میں دھماکہ: 29 سیکنڈ کی ویڈیو نظر آئے مشتبہ

قومی دارالحکومت کے بے حد محفوظ سمجھے جانے والے اسرائیلی سفارت خانے کے قریب29 جنوری 2021 کو جمعہ کی شام ہو ئے آئی ای ڈی بلاسٹ معاملے میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے دو مشتبہ ملزمان کی تصاویر جاری کرکے ان پر دس۔ دس لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔اس کے ساتھ ہی این آئی اے نے دونوں مشتبہ افراد کو مطلوبہ بھی قراردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق این آئی اے نے مذکورہ واقعے میں ارد گردنصب سی سی ٹی وی فوٹیج کو دیکھا جس میں ایک ویڈیو فوٹیج ملا جو 29سیکنڈ کا ہے۔ ویڈیو میں این آئی اے کو دو مشتبہ افراد نظر آئے جو جائے وقوع پر نظر آئے۔ تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ یہ دونوں مشتبہ افراد کون ہیں۔

پورا معاملہ کیا تھا

اسرائیلی سفارت خانے کے قریب 29 جنوری 2021 کی شام کواچانک آئی ای ڈی دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں تین کاروں کو نقصان پہنچا ہے۔ تاہم ، اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ یہ دھماکہ سفارتخانے کی عمارت سے ڈیڑھ سو میٹر کے فاصلے پر ایک انتہائی محفوظ علاقے میں ہوا۔ اس معاملے کی تحقیقات شروع میں دہلی پولیس کے اینٹی ٹیرر یونٹ کے خصوصی سیل نے شروع کی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ 2012 میں بھی اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دھماکہ ہوا تھا۔ معاملہ غیر ملکی سفارت خانے سے متعلق ہونے کی وجہ سے قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے کیس درج کیا تھا۔

سیکورٹی پرسوال:محض 2 کلومیٹر کے فاصلے پر چل رہا تھا بیٹنگ ری ٹریٹ

یہ دھماکہ ایسے وقت میں ہوا جب دارلحکومت کے وجے چوک پر یوم جمہوریہ کی تقریبات کے اختتام کے لیے صرف دو کلو میٹر کے فاصلے پر بیٹنگ ری ٹریٹ کا اہتمام کیا گیا تھا۔جس وقت سفارت خانے کے قریب دھماکہ ہوا، اس وقت بیٹنگ ری ٹریٹ پروگرام جاری تھا۔ تقریب کی وجہ سے صدر جمہوریہ، نائب صدر جمہوریہ، وزیر اعظم اور دفاعی عہدیدار موجود تھے۔ ایسی صورت حال میں ، اسرائیل کے سفارت خانے کے قریب دھماکہ ہونا اپنے آپ میں چونکا دینے والا واقعہ تھا ،جس نے سیکورٹی ایجنسیوں کے پیروں تلے زمین کھسکا دی تھی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago