قومی

اسرو کی بڑی چھلانگ، 36 سیٹلائٹ لیکر ایل ایم وی-3 راکیٹ روانہ

بنگلورو، 23 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

 ہندوستانی خلائی ایجنسی اسرو نے ہفتہ-اتوار کی درمیانی شب 12:07 پر خلا کے میدان میں تاریخ رقم کی۔ اسرو نے تاریخ رقم کرتے ہوئے تجارتی سیٹلائٹ لانچ مارکیٹ میں قدم رکھا۔ ہندوستانی خلائی ایجنسی کا سب سے بھاری راکٹ 43.5 میٹر لمبا ایل وی ایم-3 (لانچ وہیکل مارک-3) برطانوی اسٹارٹ اپ کے 36 سیٹلائٹ کو لیکر روانہ ہوا۔ لانچ ا?ندھرا پردیش کے شری ہری کوٹا سے کیا گیا۔

ایل وی ایم-3 ایم 2/ ونویب انڈیا-1 مشن کے تحت ان مواصلاتی سیٹلائٹس کو زمین کے نچلے مدار (ایل ای او) میں نصب کیا گیا۔ 8000 کلو گرام تک کے سیٹلائٹ کو لے جانے کی ایل ایم وی-3 صلاحیت رکھتا ہے۔

اسرو کے چیئرمین ایس سومناتھ نے لانچ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں سیٹلائٹ لانچ کرنے کے لیے راکٹ کی کمی ہے۔ ایسی صورت حال میں، ہندوستان اپنے ایل طی ایم-3 راکٹ سے عالمی تجارتی سیٹلائٹ لانچ مارکیٹ میں اس خلا کو پاٹ سکتا ہے۔

ونویب ایک نجی سیٹلائٹ مواصلاتی کمپنی ہے۔ بھارت کا بھارتی انٹرپرائزیز ونویب میں ایک اہم سرمایہ کار اور شیئر ہولڈر ہے۔ اس لانچ کے ساتھ ہی ایل وی ایم-3 عالمی تجارتی سیٹلائٹ لانچ بازار میں قدم رکھے گا۔ ایل وی ایم-3 کو پہلے جی ایس ایل وی ایم کے-3 راکیٹ کے نام سے جانا جاتا تھا۔

محکمہ خلائی اور خلائی ایجنسی کے تجارتی برانچ کے تحت کام کرنے والیپبلک سیکٹر کے سینٹرل انٹرپرائز (سی پی ایس ا?ئی) نیو اسپیس انڈیا لمیٹیڈ نے برطانیہ واقع ونویب کے ساتھ دولانچ معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago