Categories: قومی

افغانستان میں پھنسے ہندوستانیوں کو نکالنے کا معاملہ، مرکزی حکومت کو رپورٹ کا حکم

نئی دہلی، 27 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

دہلی ہائی کورٹ نے افغانستان میں پھنسے 227 ہندوستانیوں کے محفوظ انخلا  کی درخواست کرنے والے درخواست گزار کو مرکزی حکومت کو رپورٹ کرنے کی ہدایت دی۔ چیف جسٹس ڈی این پٹیل کی صدارت والی بنچ نے یہ حکم دیا۔

عدالت نے مرکزی حکومت کو ہدایت دی کہ وہ عرضی گزار کی رپورٹ پر غور کرے۔ سماعت کے دوران عدالت نے درخواست گزار کی جانب سے درخواست کے ساتھ منسلک فہرست پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا، جس میں افغانستان میں پھنسے ہندوستانیوں کے نام شامل تھے۔ جب عدالت نے اس فہرست کی ساکھ پر سوال اٹھایا تو درخواست گزار نے کہا کہ اس نے تمام پھنسے ہوئے ہندوستانیوں سے فون پر بات کی ہے۔ لیکن عدالت نے کہا کہ ہمیں اس فہرست پر شک ہے۔ سماعت کے دوران مرکزی حکومت کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل امت مہاجن نے کہا کہ حکومت نے افغانستان میں پھنسے ہندوستانیوں کو بچانے کی پوری کوشش کی ہے۔

درخواست میں افغانستان میں پھنسے ہندوستانیوں کو ای ویزا جاری کرنے کی مانگ کی گئی تھی تاکہ وہ ہندوستان آسکیں۔ یہ درخواست مصنف اور سماجی کارکن پرمیندر سنگھ پال نے دائر کی تھی۔ درخواست گزار کی طرف سے وکیل گروندر پال سنگھ نے کہا کہ افغانستان پر مکمل طور پر طالبان کا قبضہ ہو چکا ہے۔ کئی ممالک نے افغانستان سے اپنے شہریوں کو نکالنے کے لیے آپریشن کیے اور انھیں وہاں سے نکالا۔ بھارت نے اپنے شہریوں کو نکالنے کے لیے آپریشن بھی کیا لیکن پھر بھی کچھ لوگ وہاں پھنسے ہوئے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ افغانستان میں پھنسے بھارتیوں کو طالبان سے جان کا خطرہ ہے۔ انہیں طالبان کی طرف سے روزانہ دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ حکومت ہند نے ان شہریوں کو واپس لانے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا اور نہ ہی ان کی مدد کی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago