نئی دہلی،16نومبر(انڈیا نیریٹو)
” دہلی میں شردھا والکر کے بہمانہ قتل کی خبر پڑھ کر دل کو شدید صدمہ پہنچا۔ ہم اس وحشیانہ عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں اور قاتل کو سخت ترین سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ہم مقتولہ کے والد، رشتہ داروں اور خاندان کے افراد کے غم میں برابر کے شریک ہیں“۔ یہ بات جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر محمد سلیم انجینئر نے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہیں۔ پروفیسر سلیم نے کہا کہ ” مقتولہ کی لاش کو جس گھناو¿نے طریقے سے ٹھکانے لگایا گیا وہ انتہائی وحشیانہ ہے۔ اس بدترین عمل کی جتنی بھی مذمت کی جائے، کم ہے۔ اس طرح کے واقعات کو دیکھتے ہوئے معاشرے کو دو مسائل پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔ پہلا مسئلہ ہے گھریلو تشدد اور خواتین کے ساتھ جسمانی استحصال میں اضافہ۔ یہ خواتین کے قتل کا محرک بنتا ہے۔ اس رجحان کو ختم کرنے کے لئے معاشرے اور حکومت کی سطح پر موثر کوششیں کی جانی چاہئیں۔ دوسرا مسئلہ ہے بغیر شادی کے ایک ساتھ رہنا (لیو ان ریلیشن شپ)۔ خواتین کے لئے یہ نہ صرف تکلیف دہ اور توہین کا باعث ہے بلکہ بعض اوقات ان کی حفاظت کے تئیں بھی خطرناک ثابت ہوتا ہے،جیسا کہ شردھا والکر کے معاملے سے ظاہر ہوتا ہے“۔ پروفیسر سلیم نے مزید کہا کہ ”ہم حکومت اور سول سوسائٹی سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان مسائل پر بات چیت کریں اور اس کا جامع حل نکالیں تاکہ ہم اپنی بیٹیوں کو اس طرح کے قتل اور گھریلو تشدد سے بچاسکیں۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…