Categories: قومی

جموں و کشمیر: نوجوانوں کو بارہمولہ میں فوج کی طرف سے کی گئی حوصلہ افزائی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
شمالی کشمیر میں مقیم فوج کی 29 آر آر نے تعلیم اور کھیلوں کے میدانوں میں کامیابی حاصل کرنے والے نوجوانوں کے لیے ایک اعزازی پروگرام کا اہتمام کیا،اور اس دوران پٹن اور پلہالن علاقے کے نوجوانوں کے ساتھ ایک غیر رسمی بات چیت بھی کی۔ یہ تقریب جی ڈی سی پٹن میں منعقد کی گئی تھی۔اس دوران فوج کے افسران نے کہا ہے کہ مختلف شعبوں میں کامیابیاں حاصل کرنے والے نوجوان اس علاقے کے رول ماڈل ہیں اور عوام کے لیے ایک تحریک ہیں جنہوں نے تشدد سے پرہیز کیا، اپنی کامیابی کی طرف دھیان دیااور ترقی کی راہ میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یہ تقریب فوج اور عوام کے رشتوں کو ایک اور مضبوطی فراہم کرے گی۔نمایندیکے مطابق اس عظیم الشان تقریب میں 150 افراد پر مشتمل سامعین نے شرکت کی جنہیں فوج، پولیس، سی آر پی ایف اور سول انتظامیہ کے سینئر افسران کے علاوہ عام علاقہ کی سرکردہ سول شخصیات کی موجودگی نے خوش آمدید کہا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس طرح کی تقریب نوجوانوں کو تعلیم اور کھیلوں کے شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھانے اور کامیابی حاصل کرنے والوں کے ساتھ اپنی شناخت ظاہر کرنے کا ایک راستہ ثابت ہو سکتی ہے۔واضح رہے اس علاقے کے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں نے جس شعبے میں پچھلے دو ماہ سے اچھی کارکردگی دکھائی تھی، انہیں انعام سے نوازا گیا، اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago