Categories: قومی

جے شنکر نے سری لنکا کے وزیر خارجہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پیر کو اپنے سری لنکا کے ہم منصب جی ایل پیرس کے ساتھ دو طرفہ امور پر تفصیلی بات چیت کی۔ پیرس اتوار کو تین روزہ دورے پر دہلی پہنچے تھے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ملاقات اور بات چیت کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے، وزیر خارجہ جے شنکر نے ٹویٹ کیا کہ سری لنکا کے وزیر خارجہ جی ایل پیرس کے ساتھ ان کی بہت مفید بات چیت ہوئی۔ سری لنکا میں  اقتصادی استحکام کے لئے سرمایہ کاری کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سری لنکا میں توانائی کے شعبے کو فروغ دینے کے لئے اضافی اقدامات پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انہوں نے مزید بتایا کہ بھارت نے پڑوسی ملک سری لنکا کے ساتھ ماہی گیروں کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ متعلقہ حکام جلد از جلد ملاقات کریں گے۔ یہ تسلیم کیا گیا کہ اقتصادی بحالی کے لئے زیادہ سیاحت کی بہت اہمیت ہے۔ بہتر تعلقات کے لئے عوامی رابطے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی گئی۔جے شنکر نے کہا کہ دونوں ممالک اپنی آزادی اور سفارتی تعلقات کے 75 ویں سال کو پروقار طریقے سے منائیں گے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قابل ذکر ہے کہ سری لنکا شدید زرمبادلہ اور توانائی کے بحران سے دوچار ہے۔ حال ہی میں کولمبو کو بھارت سے 500 ملین امریکی ڈالر کی امداد دی گئی ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago