قومی

جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ ملک کے 50 ویں چیف جسٹس ہوں گے، صدر نے دی منظوری

جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ ملک کے 50 ویں چیف جسٹس ہوں گے۔ صدر دروپدی مرمو نے آج جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کو اگلے چیف جسٹس کے طور پر مقرر کرنے کا وارنٹ جاری کیا۔جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ 9 نومبر سے اگلے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالیں گے۔

جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کے نام کی سفارش موجودہ چیف جسٹس یو یو للت نے اگلے چیف جسٹس کے طور پر کی تھی۔ جسٹس للت 8 نومبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ 7 اکتوبر کو مرکزی حکومت نے اگلے چیف جسٹس کے نام کے لیے چیف جسٹس یو یو للت سے سفارش مانگی تھی۔ جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ دوسرے سینئر ترین جج ہیں۔ چیف جسٹس کے طور پر جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی میعاد دو سال سے زیادہ ہوگی۔ وہ 10 نومبر 2024 کو ریٹائر ہو جائیں گے۔

جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے دہلی کے سینٹ سٹیفن کالج سے اکنامکس میں بی اے آنرز کیا۔ انہوں نے دہلی یونیورسٹی سے ایل ایل بی کیا۔ جسٹس چندر چوڑ نے ہارورڈ لاء   اسکول سے ایل ایل ایم کیا۔

بیرون ملک کئی یونیورسٹیوں اور لاء کالجوں میں لیکچر دے چکے ہیں۔ وہ امریکہ کی اوکلاہوما یونیورسٹی کے اسکول آف لاء   اور ممبئی یونیورسٹی میں تقابلی آئینی قانون کے وزٹنگ پروفیسر رہ چکے ہیں۔

انہوں نے بمبئی ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں اپنی پریکٹس کی۔ انہیں جون 1998 میں بمبئی ہائی کورٹ میں سینئر ایڈوکیٹ کے عہدے پر فائز کیا گیا۔ وہ 1998 سے مارچ 2000 تک اے ایس جی رہے۔ انہیں 29 مارچ 2000 کو بمبئی ہائی کورٹ کا جج مقرر کیا گیا۔ 31 اکتوبر 2013 کو انہیں الہ آباد ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا۔ 13 مئی 2016 کو انہیں سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago