Categories: قومی

لداخ کے لیے کارگل جنگ کی یادگاری موٹرسائیکل مہم کو نئی دہلی سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نئی دہلی، 18؍جولائی</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سال 1999 کی کارگل جنگ میں پاکستان پر فتح کے 23  سال منانے اور  آزادی کا امرت مہوتسو کے جذبے  کو منانے کے لئے، بھارتی فوج نے نئی دہلی سے  دراس  (لداخ)  میں کارگل جنگی  یاد گار تک ایک موٹر بائک مہم  کا  انعقاد کیا ہے۔ 30  رُکنی اس ریلی کو  وائس چیف آف آرمی اسٹاف لیفٹیننٹ بی ایس راجو نے  18  جولائی 2022  کو نئی دہلی  کے قومی جنگی میموریل سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔اگلے چھ دنوں میں، 30 فوجی عملے کے  اہلکاروں کی ٹیم،جنہوں نے اس  'خواب کی مہم' کا آغاز کیا ہے، ہندوستانی فوج کے مترادف استقامت، ہمت اور مہم جوئی کے جذبے کو دوبارہ زندہ کرتے ہوئے کارگل کے بہادر دلوں کے ناقابل تسخیر جذبے کی عکاسی کرنے کی کوشش کرے گی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بائیک ریلی کی  یہ مہم ہریانہ، پنجاب، جموں و کشمیر اور لداخ سے ہوتی ہوئی 26 جولائی کو کارگل جنگی یادگار، دراس میں کا اختتام پذیر ہوگی۔ زیادہ سے زیادہ علاقوں کا احاطہ کرنے کے ضمن میں، اس ریلی کو دو ٹیموں میں تقسیم  کیا جا رہا ہے، جو  دو مختلف   مساوی سمتوں میں سفر کریں گی، یعنی زوجیلا پاس اور روہتانگ پاس ،نیز  دونوں بالترتیب 1400 کلو میٹر اور 1700  کلو میٹر کا فاصلہ طے کریں گی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 ریلی کے دوران  ٹیم  ، اس روٹ کے ساتھ ساتھ  دور دراز کے مقامات  تک پہنچنے  کے جذبے کے ساتھ  ، اونچے پہاڑی پاسز اور  مشکل راستوں سے گزرے گی۔اس ریلی کا مقصد  قوم کی خدمت میں تعینات ہمارے بہادر سپاہیوں کے ذریعہ پیش کردہ جذبے  اور لگن  وحوصلے  کو اجاگر کرتے ہوئے جذبہ حب الوطنی کے پیغام کو پھیلانا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago