قومی

کمبوڈیا کے بادشاہ کا دورۂ ہند،کمبوڈیا کے بیچ مضبوط تہذیبی رشتہ کی علامت

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے منگل کو کمبوڈیا کے بادشاہ نورووم سیہامونی سے ملاقات کی اور کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تہذیبی رشتے کی تصدیق کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان پرانے رشتے کا اظہار کئی شعبوں بشمول ثقافتی ورثہ کے تحفظ، ڈیمائننگ، پانی کے تحفظ اور سماجی و اقتصادی منصوبوں میں تعاون سے ہوتا ہے۔

وزیر خارجہ نے  ایک ٹویٹ  کیا کہ کمبوڈیا کے بادشاہ  نورودوم سیہامونی سے ملاقات کرنا اعزاز کی بات ہے۔ ان کا دورہ، جب ہمارے دونوں ممالک اپنے سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، ہمارے درمیان مضبوط تہذیبی رشتے کی تصدیق کرتا ہے۔ اس سے پہلے دن میں، کمبوڈیا کے بادشاہ کا صدر دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے راشٹرپتی بھون کے صحن میں ایک رسمی استقبال کیا۔

کمبوڈیا کے بادشاہ نے مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے راج گھاٹ کا بھی دورہ کیا۔ وہ اپنے دورے کے دوران صدر مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔کمبوڈیا کے بادشاہ نورودوم سیہامونی کا دورہ ہندوستان دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کی تقریبات کا اختتام ہے۔

کمبوڈیا کے بادشاہ کا یہ دورہ تقریباً چھ دہائیوں کے بعد ہو رہا ہے، آخری دورہ 1963 میں موجودہ بادشاہ کے والد کا تھا۔وزارت خارجہ نے ایک ریلیز میں کہا ہے کہ ہندوستان اور کمبوڈیا “تہذیباتی، ثقافتی اور اقتصادی روابط اور گہرے لوگوں سے عوام کے تعلقات” کے ذریعہ نشان زد “گرم اور دوست ممالک” سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مشترکہ ثقافتی اقدار، اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے عزم، دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون اور علاقائی اور عالمی مسائل پر ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago