Categories: قومی

کشی نگر بین الاقوامی ہوائی اڈہ نئے مواقع فراہم کرے گا: وزیر اعظم مودی

کشی نگر/نئی دہلی، 20 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی نے کشی نگر میں نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ ایئر پورٹ نہ صرف ہوائی رابطہ کا ذریعہ بنے گا بلکہ کسانوں، مزدوروں، نوجوانوں اور تاجروں کے لیے نئے مواقع فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیا بین الاقوامی ہوائی اڈہ رابطے، سیاحت کو فروغ دے گا اور خطے میں ایک مکمل معاشی ماحولیاتی نظام کی ترقی میں مددگار ثابت ہوگا۔

اس موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ مرکزی حکومت بھگوان بدھ سے وابستہ مقامات کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کشی نگر کو اتر پردیش اور مرکزی حکومت کا ترجیحی علاقہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کشی نگر ہندوستان سمیت پوری دنیا میں بدھ برادری کی عقیدے کا مرکز ہے اور کشی نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے کی یہ سہولت ان کے لئے تحفہ ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اڑان اسکیم کے تحت گزشتہ کچھ برس میں 900 سے زائد نئے ہوائی راستوں کی منظوری دی گئی ہے جن میں سے 350 سے زائد پر فضائی خدمات شروع ہو چکی ہیں۔ 50 سے زیادہ نئے ہوائی اڈے یا جو پہلے کام نہیں کر رہے تھے شروع ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا ہوا بازی کا شعبہ پیشہ ورانہ طور پر چلنا چاہیے، سہولت اور حفاظت کو ترجیح دی جانی چاہیے۔حال ہی میں ملک نے ایئر انڈیا سے متعلق ایک بڑا قدم اٹھایا۔ یہ قدم ہندوستان کے ہوا بازی کے شعبے کو نئی توانائی بخشے گا۔ ایسی ہی ایک بڑی اصلاح شہری استعمال کے لیے دفاعی فضائی حدود کھولنے سے متعلق ہے۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کشی نگر بین الاقوامی ہوائی اڈہ 260 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ یہ گھریلو اور بین الاقوامی مسافروں کو بھگوان بدھ کے مہاپری نروان مقام پر جانے میں سہولت فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایئر پورٹ دنیا بھر کے بدھ یاتری سینٹر کو جوڑنے کی کوشش ہے۔ یہ اترپردیش اور بہار کے ملحقہ اضلاع کو ہوائی سفر کی سہولت فراہم کرے گا۔

کشی نگر سے دہلی کے لیے چار پروازیں شروع ہوں گی: جیوتی رادتیہ

اترپردیش، کشی نگر بین الاقوامی ہوائی اڈہ سے قومی دارالحکومت دہلی کے لئے چار پروازیں شروع ہوں گی۔یہ پروازیں 26 نومبر سے شروع ہوں گی۔

مرکزی شہری اور ہوا بازی کے وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا نے بدھ کو کشی نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے کے افتتاح سے قبل پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ باتیں کہیں۔

مرکزی شہری اور ہوا بازی کے وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا نے کہا کہ کشی نگر کو ملک کے دوسرے شہروں سے جوڑنے کا کام شروع کرنے کی تاریخیں بھی طے ہیں۔ 18 نومبر کو یہ کولکاتہ اور ملک کی اقتصادی راجدھانی   ممبئی سے منسلک ہو جائے گا۔ اس دوران ملک میں بننے والے ہوائی اڈوں کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ اترپردیش میں آگر ہ، ہنڈن، پریاگ راج کے ایئر پورٹ سے جلد پروازیں شروع ہو جائیں گی۔ مزید پانچ ہوائی اڈے جلد ہی خدمات شروع کریں گے۔ جلد ہی یوپی کو اجودھیا اور گوتم بدھ نگر نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈہ ملنے والا ہے۔ ان پر تیزی سے کام جاری ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago