Categories: قومی

مقامی نوجوانوں سے لیفٹیننٹ گورنر کی اپیل کہا تشدد کا راستہ ترک کرو

۔ سرکاری نوکری فراہم کی جائے گی  اور کاروبار میں بھی مدد کیا جائے گا

لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے مقامی دہشت گردوں کوتشدد کاراستہ ترک کرنے کی صلاح دیتے ہوئے پیشکش کی کہ جو نوجوان ملی ٹنسی کاراستہ چھوڑ کر قومی دھارے میں شامل ہوگا, اُس کوملازمت اورکاروبارمیں مدد فراہم کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی زیرانتظام علاقہ کی انتظامیہ جموں وکشمیرکوترقی اورخوشحالی کا ’رول ماڈل‘ بنانے کیلئے پُرعزم ہے۔

پہاڑی ضلع شوپیان میں بیک ٹوولیج پروگرام کے تیسرے مرحلے کاآغاز کرنے کے بعد نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ کسی بھی قوم یاعلاقہ کی ترقی وخوشحالی وہاں کی نوجوان نسل کی اہلیت اورصلاحیت پرمنحصرہوتی ہے اوراگر نوجوان صحیح راستے پرہوں تواُن کی صلاحیت اوراہلیت قوم کے مستقبل کوخوشحال بنادیتی ہے۔

منوج سنہا نے تشدد کے راستے کوتباہی وبربادی کی علامت قراردیتے ہوئے واضح کیاکہ جہاں امن ومان ہوگا، وہاں یقیناً ترقی اورخوشحالی بھی ہوگی۔ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے مقامی دہشت گردوں سے تشدد کاراستہ چھوڑ کرقومی دھارے میں شامل ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جونوجوان ملی ٹنسی کاراستہ چھوڑ کر قومی دھارے میں شامل ہوگا۔ اُس کوملازمت اورکاروبارمیں حکومت کی جانب سے مددفراہم کی جائیگی۔منوج سنہا کاکہناتھا ’جموں وکشمیر کے لوگ امن، ترقی اورخوشحالی کے خواہاں ہیں اور یہ تب ممکن ہے جب یہاں کے نوجوان اس مشن میں اپنارول نبھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیرکے لوگ، خاص طور پر نوجوان، ترقی اور ترقی کی راہ پر گامزن ہونا چاہتے ہیں۔جموں وکشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہانے’بھٹکے‘ نوجوانوں کو تشدد سے باز رہنے اور قومی دھارے میں واپس آنے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے جموں وکشمیرکوترقی اورخوشحالی کا’رول ماڈل‘بنانے کاایک منصوبہ مرتب کیاہے،لیکن ہم چاہتے ہیں کہ اس منصوبے کوکامیابی کیساتھ آگے بڑھانے کیلئے سبھی لوگ اپنارول اداکریں۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے جموں وکشمیرکوملک کاسب سے زیادہ ترقی یافتہ علاقہ بنانے کاعزم کیاہے اورہم اس راہ پرآگے بڑھ رہے ہیں۔

لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیرکی انتظامیہ یہاں کے نوجوانوں کوبااختیار بنانے کیساتھ پنچایتی اداروں کوبھی مضبوط اورفعال بنانا چاہتی ہے کیونکہ پنچایتی اداروں کے ذریعے ہی دیہی اوردوردرازکے علاقوں میں رہنے والے لوگ بھی بنیادی سہولیات اورروزمرہ کی ضروریات سے مستفید ہونگے۔ شوپیاں میں اپنی مصروفیات کے دوران لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے یہاں شرمال گاؤں میں نوجوانوں کیلئے ایک تفریحی مرکز اوربچوں کیلئے لائبریری کاافتتاح کیاجبکہ انہوں نے شوپیان میں لڑکیوں کیلئے 306.34 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے جانے والے ایک گرلز ہوسٹل کی سنگ بنیاد بھی رکھی۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago