Categories: قومی

ملک میں ادویات کی کمی،لوگ پریشان اور ملک کے مکھیا وزیر اعظم ہاؤسنگ تعمیر میں مشغول: پرینکا گاندھی

ملک میں  ادویات کی کمی،لوگ پریشان اور ملک کے مکھیا وزیر اعظم ہاؤسنگ تعمیر میں مشغول: پرینکا  گاندھی

یہ وقت وزیر اعظم ہاؤسنگ تعمیر پر ہزاروں کروڑ خرچ کرنے کا نہیں

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے سنٹرل وسٹا پروجیکٹ کے تحت وزیر اعظم ہاؤس کی تعمیر پر 13000 کروڑ روپے خرچ کرنے کی موزونیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ وسائل کو لوگوں کی جان بچانے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے، اور یہ وقت کی مانگ ہے مسز واڈرا نے ٹوئٹ کیا ’’جب ملک کے عوام آکسیجن ، ویکسین ، اسپتال بیڈ ، ادویات کی کمی سے جدوجہد کر رہے ہیں ، تو بہتر ہوگا کہ حکومت ایک نئی عمارت وزیر اعظم کا گھر 13،000 کروڑسے بنانے کی بجائے لوگوں کی جان بچانے کے لیے تمام وسائل لوگوں کی جان بچانے میں ڈالے تو اس طرح کے اخراجات سے عوام میں پیغام جاتا کہ سرکار کی ترجیحات کسی اور سمت میں ہے۔

اس سے قبل ، پارٹی کے شعبہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے بھی اس منصوبے پر حکومت پر حملہ کیا تھا اور کہا تھا کہ ملک میں دو کروڑ سے زیادہ افراد کورونا میں متاثر ہوئے ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد2لاکھ 19 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب یہ صورتحال ہے تو ایسے میں وزیر اعظم یعنی مودی جی ، وزیر اعظم آفس ، وزارتی دفتر، پارلیمنٹ کی نئی عمارت بنانے زیادہ ضرور ی ہیں یا زندگی بچانے والی ادویات ، آکسیجن ، وینٹیلیٹر ، اسپتال کے بیڈ مہیا کرانا ۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago