قومی

لال قلعہ پر حملے کا قصوروار اشفاق کی سزائے موت برقرار۔

سپریم کورٹ نے سال 2000 میں لال قلعہ پر حملے کے قصوروار محمد عارف عرف اشفاق کی سزائے موت کو برقرار رکھا ہے۔ سپریم کورٹ نے پاکستانی  شہری اشفاق کی ریووپٹیشن کو خارج کر دیا۔

لشکر طیبہ کے دہشت گرد اشفاق کو سپریم کورٹ نے 2011 میں موت کی سزا سنائی تھی۔ بتادیں کہ 22 دسمبر 2000 کو لال قلعہ پر حملے میں 2 فوجی جوانوں سمیت 3 افراد مارے گئے تھے۔ اس معاملے میں 11 ملزمان پکڑے گئے، جنہیں سزائیں دی گئیں۔

حملے کو انجام دینے کے لیے 30 لاکھ روپے سے زیادہ مختلف بینک اکاو¿نٹس میں منتقل کیے گئے۔ اس رقم سے اسلحہ خریدا گیا۔ لشکر کے چھ دہشت گردوں نے لال قلعہ کے اندر فوج کے جوانوں پر حملہ کیا۔ اے کے -47 اور دستی بموں سے لیس دہشت گردوں نے رات تقریباً 9 بجے لال قلعہ کے اندر لائٹ اینڈ ساو¿نڈ پروگرام کے دوران اندھا دھند فائرنگ کی تھی

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago