قومی

ہند۔ملائیشیا کے درمیان مشترکہ فوجی مشق”ہری ماؤشکتی2022‘‘کا آغاز

 نئی دہلی،28؍ نومبر

ہندوستان اور ملائیشیا کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں ہری ماؤشکتی2022 ملائیشیا کے پولائی ، کلوانگ میں شروع ہوگئی ہیں۔یہ مشقیں 12 دسمبر2022 کو ختم ہوں گی۔

فوجی مشقیں  ہری ماؤشکتی 2022 ہندوستان اور ملائیشیا کے درمیان سالانہ فوجی تربیت کے تحت ہر سال کی جاتی ہیں جن کا2012  کے بعد سے اہتمام کیا جارہا ہے۔

اس سال کی فوجی مشقوں میں ہندوستانی فوج کی گڑھوال رائیفل  ریجمینٹ  کا تجربہ کار کمباٹ فوجی دستہ حصہ لے رہاہے تاکہ اس تجربات کو مشترک کیا جاسکے جو فوجی مشقوں کے دوران حاصل کی گئی ہیں۔

اس کا مقصد جنگل کے دشوار گزار راستوں میں مختلف کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل آوری میں ایک دوسرے کی صلاحیت کو بڑھانا ہے ۔اس فوجی مشقوں کا دائرہ جنگل کے دشوار گزار راستوں میں ذیلی روایتی آپریشنس میں بٹالین سطح اور کمپنی سطح کی فیلڈ تربیتی مشقیں (ایف ٹی ایکس) میں ایک کمنانڈ منصوبہ بندی مشق سی پی ایکس کو شامل کرنا ہے۔

مشترکہ  فوجی مشقوں کے پروگرام میں ایک مشترکہ کمانڈ پوسٹ کا قیام،مشترکہ فوجی نگرانی کے مرکز، فضائی اثاثوں کی تعیناتی  میں مہارت کا اشتراک،تکنیکی مظاہرے، حادثے کے دوران انتظامات اور حادثے کے دوران زخمیوں کو بحفاظت نکالنے کے علاوہ بٹالین کی سطح پر لاجسٹکس کی منصوبہ بندی وغیرہ شامل ہیں۔

مشترکہ میدانی تربیتی مشقیں،مشترکہ جنگ سے متعلق بحث و مباحثے اور مشترکہ  طور پرفوجی اعتبار سے صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ  دو روزہ فوجی مشقیں اختتام پذیر ہوں گی، جہاں حکمت عملی کی مہارت کو بڑھانے اور افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانے کے علاوہ فوج سے فوج کے تعلقات کو فروغ دینے پر خصوصی زور دیا جائے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago