Categories: قومی

بھارت کے تیرتے ہوئے سب سے بڑے سولر پاور پروجیکٹ کا آغاز

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نئی دہلی ،یکم جولائی</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بھارت کے تیرتے ہوئے سب سے بڑے سولر پاور پلانٹ اب مکمل طورپر کام کررہا ہے۔این ٹی پی سی نے 100 میگاواٹ کے راماگندم فلوٹنگ سولر پی وی پروجیکٹ میں سے 20 میگاواٹ کے آخری حصے کی صلاحیت کے کمرشل آپریشن کا اعلان کیا ہے جس کا نفاذ  راما گندم، تلنگانہ میں 00:00 بجے 01 جولائی 2022 سے کیا گیا ہے۔جناب آنند  نے مزید  کہا کہ راما گندم میں 100 میگاواٹ سولر پی وی پروجیکٹ کے کام شروع کرنے  کے ساتھ، جنوبی خطے  میں فلوٹنگ سولر کیپیسیٹی کا کل تجارتی آپریشن بڑھ کر 217 میگاواٹ ہو گیا۔ قبل ازیں، این ٹی پی سی نے کایمکولم  (کیرالہ) میں 92 میگاواٹ فلوٹنگ سولر اور سمہادری (آندھرا پردیش) میں 25 میگاواٹ فلوٹنگ سولر کے تجارتی آپریشن کا اعلان کیا۔راماگندم میں 100میگاواٹ  فلوٹنگ سولر پروجیکٹ   جدید ٹیکنالوجی  اور ماحول دوست خصوصیات سے  لیس ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ایم /ایس  بی ایچ ای ایل کے ذریعہ ای پی سی (انجینئرنگ ،پروکیورمنٹ اینڈ کنسٹرکشن ) کی بنیاد پر  423کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا جارہا یہ پروجیکٹ 500ایکڑ کے احاطے میں پھیلا ہوا ہے۔40بلاکس میں تقسیم  ہے اور ہر ایک میں 2.5میگاواٹ  کی صلاحیت ہے۔ہر بلاک  میں ایک تیرتا ہوا پلیٹ فارم ہے اور ایک 11200سولر موڈیلوز پر مشتمل ہے۔تیرتے ہوئے پلیٹ فارم  ایک انورٹر ،ٹرانسفارمر  اور ایک ایچ ٹی بریکر پر مشتمل ۔سولر موڈیولز  کو ایچ ڈی پی ای (ہائی ڈینسٹی  پولیتھیلین)مواد سے تیار کردہ  فلوٹرس پر رکھا گیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پورے فلوٹنگ سسٹم کو خصوصی ایچ ایم پی ای  (ہائی ماڈیولز پولیتھیلین ) رسی کے ذریعے بیلنسنگ ریزروائر بیڈ میں رکھے ڈیڈ ویٹ تک لنگر انداز کیا جا رہا ہے۔ 33 کلوواٹ زیر زمین کیبلز کے ذریعے موجودہ سوئچ یارڈ تک بجلی بنائی  جا رہی ہے۔ یہ پروجیکٹ  اپنی نوعیت  کے لحاظ سے منفرد  حیثیت  رکھتا ہے کہ انورٹر کم ترانسفارمر  کم ایچ ٹی پینل  اور ایس سی اے ڈی اے  اسکیڈر(نگرانی کرنے والا کنٹرول  اور اعدادو شمار  کا اصول) سمیت  تمام تر برقی  سازو سامان فلوٹنگ فیرو سیمنٹ پلیٹ فارموں پر بھی دستیاب  ہیں۔اس نظام کی اینکرنگ  اس انداز سے کی جاتی ہے کہ  ڈیڈ ویٹ کنکریٹ بلاکوں  کو بروئے کار لایا جاتا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago